گولڈ لون اسکینڈل؛ کراچی میں جیولری شاپ سے ریکارڈ لے لیا گیا

0
61

گولڈ لون اسکینڈل؛ کراچی میں جیولری شاپ سے ریکارڈ لے لیا گیا

کراچی میں نجی بینک کے گولڈ لون اسکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے. جیو نیوز کی خبر کے مطابق وفاقئ تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کراچی کے علاقے گلبہار میں جیولر شاپ پر چھاپا مار کر ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے گولڈ لون صارفین کے 106 جعلی کیسز کا تخمینہ مرتب کرنے والے جیولرز سے پوچھ پوچھ کر رہی ہے، چھاپہ مار کارروائی گلبہار کے علاقے میں قائم الحاج رحیم داد جیولرز پر کی گئی ہے.

خیال رہے کہ کارروائی میں بینک کے لیے مرتب تخمینوں کی دستاویزات، چیک بکس اور مصنوعی زیورات برآمد ہوئے، جعلی گولڈ صارفین کو تخمینوں کے عوض جاری رقم کے اعداد و شمار سمیت دیگر ریکارڈ بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔ تاہم حکام کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کے ہاتھوں گرفتار ملزم محمد حسن اختر منی لانڈرنگ میں بھی مبینہ طور پر ملوث ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عمران خان کہتے تھےعدالت جاؤں گا تو قتل ہوجاؤں گا اب کل پیش ہوئے تو کیا قتل ہوگئے؟ مریم اورنگزیب
ایکواڈوراورپیرو میں زلزلہ،15 افراد ہلاک اور 125 سے زائد زخمی،بلوچستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے
جوڈیشل کمپلیکس سانحہ: امجد نیازی سمیت تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنےکا حکم
ٹیم غازی نے نیشنل برج فیڈریشن آف ایشیاء اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کوالیفائی کرلیا
پاکستان اور کرغزستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے. مہر کاشف
گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائیلیسز کی لاگت میں 40 فیصد اضافہ
اس سلسلے میں درج مقدمے کے مطابق ملزم کی جعلسازی سے نجی بینک کو 400 ملین کا نقصان ہوا، ملزم نے اسکینڈل کی مرکزی ملزمہ عائشہ سے تخمینوں کی فراہمی کے عوض بیش قیمت گاڑی وصول کی، ملزم اسکینڈل کے حوالے سے عزیز بھٹی تھانے میں درج مقدمے میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

Leave a reply