حکومت اورمولانا فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات کے باوجود ڈیڈلاک برقرار. پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں ہوگا. فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا
جمیعت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل کیساتھ پی ڈی ایم کے دھرنے کی جگہ کی تبدیل کے حوالے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احتجاج پر امن ہوگا۔ اس سے پہلے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ احتجاج ہرصورت سپریم کورٹ کےسامنےہوگا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان رہائی سے متعلق عدالتی فیصلے پرسپریم کورٹ آف پاکستان کے باہرپی ڈی ایم کے احتجاج کے حوالے سے رابطہ کیا، جس میں مولانا فضل الرحمان نے اصرارکیا کہ احتجاج ہرصورت سپریم کورٹ کےسامنےہوگا۔
حکومتی ٹیم کی پی ڈی ایم کے احتجاج کی جگہ تبدیل کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پردوبارہ فضل الرحمان سےملاقات کررہی ہے۔
امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے حکومتی وفد کی ملاقات قبل ازیں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ اور امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر نے پیر کو اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کا مقام تبدیل کرنے کی حکومتی درخواست مسترد کردی۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچیں کیونکہ پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج اوردھرنا دیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمان کے اس فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کیا ۔ تاہم سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج کے پیش نظر حکومتی وزراء نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے احتجاج کا مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی۔
حکومتی وفد نے مولانا سے سپریم کورٹ کے باہراحتجاج کے بجائے ڈی چوک پر دھرنا دینے کی درخواست کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ کچھ روز قبل بھی ملک میں حالات خراب ہوئے، وفاقی حکومت چاہتی ہے ڈی چوک پراحتجاج کریں۔ اُدھر مولانا فضل الرحمان نے اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کی درخواست مسترد کردی مولانا فضل الرحمان نے وفد کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اعلان کرچکے، اس لئے اب جگہ تبدیل نہیں ہوسکتی، احتجاج سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف ہے تو سپریم کورٹ کے باہر ہی ہوگا۔ ہم ماضی میں بھی اسلام آباد میں دو دفعہ دھرنا دیا، لیکن دونوں دھرنوں میں کوئی پتہ بھی نہیں ٹوٹا، نہ کوئی گملہ ٹوٹا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے امیر جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے ہمارا احتجا ج پر امن ہوتا ہے۔ آزادی مارچ میں ہمارے لاکھوں کارکنان تیرہ روز تک اسلام آباد میں بیٹھے رہے۔ تیرہ دن میں سرکاری یا عوامی املاک کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔ میں اتنا یقین دلاتا ہوں کہ ہمارا کوئی کارکن قانون ہاتھ میں نہیں اٹھائے گا۔








