عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش؛ نومولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
39
yaman

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش؛ نومولود کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

عراق میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے بعد نومولود کی خبریں اور تصاویر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں، صارفین کی جانب سے اس پر تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی میڈیا کے مطابق ذی قار گورنری کے اسپتال میں ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش ہوئی جو اسپتال کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

اس ضمن میں السومریہ نیوزنے ذی قار کے محکمہ صحت کے ذرائع سے بتایا ہے کہ ایک آنکھ والا بچہ شمال میں الرفاعی جنرل اسپتال میں پیدا ہوا۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق اس نوعیت کے بچوں کی حالت کافی نازک ہوتی ہے جو زیادہ تر اموات کا بھی سبب بنتی ہے۔ مقامی میڈیا نے الرفاعی جنرل اسپتال کے ایک ڈاکٹر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نومولود بچے کی پیدائش کے بعد موت ہو گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا سائٹس پر نومولود بچے کی تصاویر بہت بڑے پیمانے پر شیئر کی جار ہی ہیں جن سے معلوم ہوا کہ پیدا ہونے والے بچے کی ایک آنکھ چہرے کے درمیان تھی۔ اس حوالے سے اسپتال کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ماں اور باپ کے خون میں عدم مطابقت یا حمل کے دوران ماں کے پیٹ میں کسی جرثومے کی موجودگی کا نتیجہ ہوسکتی ہے اور دوسری وجہ یہ بھی ہوتی ہے کہ بچے کے دماغی ٹشوز میں کمی ہو۔

Leave a reply