گورنر کو لئے بغیر پرواز چلی گئی، گورنرکا سامان جہاز میں رکھ دیا گیا تھا تا ہم تھوڑا لیٹ ہونے پر طیارے نے انتظار نہیں کیا اور اڑان بھر لی، عملے کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے
واقعہ بھارت میں پیش آیا، جہاں کرناٹک کے گورنر نے پرواز میں سوار ہو کر حیدرآباد جانا تھا تا ہم ایئر ایشیا کی پرواز نے گورنر کا انتظار نہیں کیا،جس کے بعد گورنر کے پروٹوکول افسران نے ایئر پورٹ تھانے میں درخواست دے دی ہے، کرناٹک کے گورنر کو جمعرات کو دوپہر ٹرمینل 2 سے حیدر آباد جانا تھا جہاں انہوں نے ایک کانفرنس میں شرکت کرنی تھی،ایئر ایشیا کی پرواز پہنچی تو گورنر کا سامان رکھا گیا، تا ہم گورنر کو پہنچنے میں تاخیر ہوئی،گورنر تھاور چند گہلوت ایئر پورٹ پہنچے تو وہ واش روم چلے گئے، اسکے بعد کچھ دوستوں کے ساتھ بات چیت میں مصروف رہے، اسی دوران پرواز کا وقت ہوا تو طیارے نے اڑان بھر لی اور گورنر کو پھر نوے منٹ بعد دوسری پرواز سے جانا پڑا،
واقعہ پر تھانے میں درخواست دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے کہ گورنر کو لئے بغیر پرواز چلی گئی، گورنر پرواز کے ٹیک آف سے 15 منٹ قبل ایئر پورٹ پہنچے تھے،
واقعہ پر ایئر ایشیا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، انکوائرئ کے بعد کاروائی ہو گی، ایئر لائن حکام گورنر آفس سے رابطے میں ہیں،
اگرکوئی پائلٹ جعلی ڈگری پر بھرتی ہوا ہے تو سی اے اے اس کی ذمے دارہے،پلوشہ خان
شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے
پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی
کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت
ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات