پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب کا فیصلہ معطل

0
9
lahore high court

لاہور ہائیکورٹ،پنجاب بار کونسل کےسابق عہدیداروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے جاری کاروائی روکنے کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی،

عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کے چانسلر اور گورنر پنجاب کے فیصلے کو معطل کردیا ،عدالت نے پنجاب یونیورسٹی کو سینڈیکیٹ کے اجلاس کی کاروائی کا ریکارڈ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کردی ،جسٹس عاصم حفیظ نے کیس پر سماعت کی

عدالت نے کہا کہ سینڈیکیٹ نے تو شک کا فائدہ دیتے ہوئے پانچ امیدواروں کو کلئیر قرار دیا،سینڈیکیٹ نے کلئیر کئے گئے پانچوں امیدواروں کو کلین چٹ تو کہیں نہیں دی،عدالت عالیہ کے فیصلے کے نتیجے میں سینڈیکیٹ کیسے شک کی بنیاد پر ہی معاملے کو کلئیر قرار دے سکتاہے،معاملہ شک کا ہوتو انکوائری ہونی چاہئیے تھی،وکیل شاہنواز اسماعیل گجرنے کہا کہ معاملے کی انکوائری کی گئی جس کی رپورٹ سینڈیکیٹ کے سامنے رکھی گئی،امیدواروں کے یونیورسٹی کے پاس موجود ریکارڈ میں ٹیمپرنگ تھی،ٹیمپرڈ ریکارڈ کا امیدواروں سے کوئی تعلق نہیں،

درخواست گزار شاہ نواز اسماعیل گجر کے وکیل اشتیاق اے خان نے دلائل دئیے،وکیل شاہنواز اسماعیل گجر نے کہا کہ سینڈیکیٹ کے معاملات میں تو ہائیکورٹ بھی مداخلت نہیں کرتی۔ یونیورسٹی کےچانسلر نے سینڈیکیٹ کےایجنڈا آئٹم نمبرسات کی کاروائی کو معطل کردیا۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایجنڈا آئٹم سات میں ہونے والی سینڈیکیٹ کی کاروائی کو عدالت عالیہ نے تو جائزہ لینا ہے،وکیل شاہنواز گجر نے کہا کہ یونیورسٹی کا چانسلر سیاسی بنیادوں پر تعینات ہوتاہے،چانسلر تین سال پہلے کے معاملے پر ہونے والی کاروائی کو معطل کرنے کااختیار نہیں رکھتے،چانسلر کی کاروائی سے درخواست گزاروں کی ڈگریاں روک دی گئیں،

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

Leave a reply