کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام ادارے اور حکومت ایک پیج پر کھڑے ہیں، یہ سیاسی مسئلہ ہے اس کو سیاسی انداز سے ہینڈل کریں گے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی اور تحریک عدم اعتماد میں ایم کیو ایم کی حمایت کی درخواست کی تو کہا گیا کہ پی ٹی آئی اپنی عددی پوزیشن واضح کرے۔

ملاقات میں متحدہ قومی موومنٹ نے جواب دینے کے لیے وقت مانگتے ہوئے کہا کہ حمایت یا مخالفت کا ابھی فیصلہ نہیں کرسکتے کیونکہ اس معاملے پر ہماری مشاورت جاری ہے ساتھ ہی ایم کیو ایم پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی عددی پوزیشن واضح کرے ہم تو ساتھ کھڑے ہوجائیں گے، انتشار آپ کی صفوں میں نظر آرہا ہے۔

وزیراعظم سورۃ الحجرات پڑھ لیتےتوسیاستدانوں کوبُرےناموں اورالقاب سےنہ پکارتے،چوہدری…

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کو یقین دہانی کرائے گی کہ ہمارا کوئی بھی رکن نہیں ٹوٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کا اعلیٰ سطحی وفد اسلام آباد میں پی ٹی آئی کی قیادت سے ملاقات بھی کرے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ آر می چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عمران خان کے جو تعلقات تھے وہ آج بھی ہیں، کچھ لوگ آرمی چیف اور عمران کی دوری کی بات کرکے پتہ نہیں کیا پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ جنرل قمر باجوہ سے عمران خان کی پہلے دن سے جو انڈر اسٹینڈنگ تھی وہ آج بھی ہے-

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 160ممبران بھی نہیں لاسکتی ہمارے نمبرز پورے ہیں، واضح الفاظ میں بتانا چاہتا ہوں کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ہمارے ساتھ ہیں، ہمارے نمبر سو فیصد پورے ہیں جبکہ اپوزیشن کو 172کی تعداد پوری کرنی ہے۔

عمران صاحب واقعی آلو ٹماٹرکی قیمت ٹھیک کرنےنہیں بلکہ ملک اورعوام کا کباڑہ کرنے آئے تھے،شہباز شریف

عمران اسماعیل نے بتایا کہ میں نے ایم کیو ایم قیادت سے تحریک عدم اعتماد میں حکومت کا ساتھ دینے کی درخواست کی، ہمیشہ ہمیں اپنے اتحادیوں پر بھروسہ رہا ہے، ایم کیو ایم نے ہر مشکل مرحلے میں ہمارا ساتھ دیا اور امید ہے کہ اس معاملے میں بھی وہ حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے عمران خان کی حمایت کرے گی ایم کیو ایم والے آج ہمارے پکے اتحادی لگے پہلی بار چائے بسکٹ پر ہی فارغ کر دیا –

مسلم لیگ (ن) کے گرفتار رہنما چوہدری تنویر دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اپوزیشن وزیراعظم کو آفس سے باہر کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ق لیگ کو اپنا اور ہمیں اپنا فیصلہ کرنا ہے، باقی جماعتوں کے حالات ہم سے کافی مختلف ہیں، ہماری سیاسی آزادی اپوزیشن سے بھی زیادہ مختلف ہے، ایک دوسرے کو تسلیم کئے بغیر تو خاندان بھی ایک نہیں رہتے، ہم حکومت کا حصہ ہیں تو حکومت موجود ہے ہم حکومت کا جتنا حصہ تھے اتنا حق جتاتے رہے موجودہ سیاسی صورتحال میں اپوزیشن نے ہمیں انگیج کیا۔

چند دنوں میں مسائل جلد حل ہوجائیں گے،ٹی وی کم دیکھیں ٹینشن کم ہوگی، اسد قیصر

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں ان کا اعتماد جھلک رہا تھا، بات نمبرز کی نہیں ہے مقدمہ کتنا مضبوط ہے یہ دیکھنا ہے، ہمیں بیٹھ کر فیصلہ کرنا ہے کارکنان کا اجلاس بلائیں گے اور اُن کے سامنے ساری صورت حال رکھ کر اس بات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے کہ کہیں جمہوریت ڈی ریل نہ ہوجائے –

انہوں نے کہا کہ دعا ہے پی ٹی آئی کو دوبارہ موقع ملے تو یہ حالات بہتر کرنے کی کوشش کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کیے بغیر تو انتظامی یونٹ ایک نہیں رہ پاتے ہیں۔

عدم اعتماد کے دن شاہراہ دستور پر 20 لاکھ لوگ لائیں گے، ن لیگی رہنما احسن اقبال

Shares: