گورنر سندھ کا دماغ وسیم اختر کیساتھ کوکین لگاتے لگاتے ماؤف ہوچکا ہے : رہنما پی ایس پی

0
32

پی ایس پی کے مرکزی رہنماں ڈاکٹر یاسر، انجینیر عثمان، فرحان انصاری، عظیم میمن اور آصف خٹک نے پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا دماغ وسیم اختر کیساتھ کوکین لگاتے لگاتے ماف ہوچکا ہے، انہیں دوپہر کی بات شام میں یاد نہیں رہتی، اب جس گھر میں انہوں نے مصطفی کمال کی تحریک انصاف میں شمولیت کے لیے منتیں کی تھی، اسکا پتہ وہ خود بتائیں گے یا ہم بتائیں۔
جو جھوٹا ثابت ہو وہ اپنی پارٹی بند کرئے۔عمران اسماعیل تم تو میڑک پاس ہو اگر گریجویشن کی شرط لگ جائے تو تمکو کوئی چپڑاسی کی نوکری بھی نہیں دیگا۔ سید مصطفی کمال کیخلاف بلدیہ میں بینرز لگوانے والے علی زیدی دوبئی میں سید مصطفی کمال سے ملنے کے لیے ہر کسی کی منتیں کرتا تھا، تب بلدیہ فیکٹری یاد نہیں تھی۔
یہی حادثاتی وزیر جب ٹویٹر پر کراچی کی صفائی کررہے تھے تو مصطفی کمال کی منتیں کررہے تھے کہ انکا ساتھ دیں، کیا اسوقت علی زیدی کو یاد نہیں تھا کہ مصطفی کمال سے بلندی فیکٹری کا جواب لینا ہے۔

ہمیں عمران اسماعیل اور علی زیدی کو لگام دینا آتا ہے، باکردار مصطفی کمال پر آواز کسی تو پی ایس پی تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو گھروں سے نکلنا محال کردے گی، بدنام زمانہ لینڈ گریبر، پولیس کا مخبر اور حادثاتی طور پر ایم پی اے بننے والا حلیم عادل شیخ اوقات میں رہے اور اپنی قد سے بڑی باتیں نا کرئے، پیپلز پارٹی نے حلیم عادل کو اسکی اوقات دلا دی تھی جب اس نے پولنگ بوتھ پر مسلح افراد کے ساتھ حملہ کیا تو اس کی پوری تنظیم اور بشمول وزیر اعظم بھی پیپلز پارٹی کے سامنے کچھ نہیں کرسکے تھے، ہمیں مت چھیڑو ہم کھڑے ہوئے تو مسئلہ ہوجائے گا، ہمارے سربراہ مصطفی کمال کی تربیت ایسی نہیں ہے ورنہ تمہیں جواب دینا بہت اچھے سے آتا ہے،کراچی کی طرف میلی آنکھ سے کسی نے دیکھا تو برا حال کرینگے کئی سالوں سے الیکشن لڑا پی ٹی آئی نے کبھی ایک کیمپ تک نہیں لگا سکے ہیں ،کراچی کو حرام کا وارث مت سمجھا جائے ہم وارث ہیں کراچی کے، کراچی کو مصطفی کمال نے بازیاب کروایا ہے، انہوں نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی کے کارکنان چھپتے پھرتے تھے، مصطفی کمال کے آنے کے بعد خوف کی فضا ختم ہوئی ہیں ، تحریک انصاف نے پیسے دے کر سوشل میڈیا پر افراد بٹھائے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے آفس پر فائرنگ کی اس کے باوجود ہم نے کسی کا ایک پتھر نہیں مارا یہ ہماری تربیت ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کسی نے بھی مصطفی کمال کے خلاف بات کی تواس کا زمہ دار وہ خود ہوگا انہوں نے کہا کہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا یے ، پی ٹی آئی والے آپنا قبلہ درست کرے جو ٹائم بچا ہے اس کو عوام کی فلاح کے لئے استعمال کرے،

Leave a reply