کورونا سے بچاؤ کیلیے مساج سینٹر، بیوٹی سیلون 15 دنوں کے لیے بند

0
48

لاہور: کورونا سے بچاؤ کیلیے مساج سینٹر، بیوٹی سیلون 15 دنوں کے لیے بند ،اطلاعات کے مطابق حکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو15 دن کے لیے بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں

باغی ٹی وی کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں مساج سینٹرز بند نہ ہونے سے کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ان سینٹرز میں کام کرنے والی تھراپسٹ کی اکثریت فلپائن ،چین اور تھائی لینڈ سے تعلق رکھتی ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے صوبے بھر میں مساج سنٹرزکو فوری بند کروانے کیلیے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہیں۔ حکومت مساج سنٹرز کے ساتھ بیوٹی پارلرزکو بھی بند کرنے پر غورکر رہی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس انسان کے جسمانی رابطے سے پھیلتا ہے لہذا مساج سنٹرز سے وائرس پھیلاؤ کا خطرہ موجود ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا ریسٹورنٹس، بیوٹی پارلرز بند کرنے کا اعلان، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے صوبے میں کرفیو لگانے کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اشیائے ضروریات کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کورونا سے متعلق ٹاسک فورس کے اجلاس میں بڑے فیصلے کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی ہالز پر پابندی کے علاوہ اب ہم نے گھروں اور نجی مقامات پر تقاریب پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ جمعہ کے روز سرکاری دفاتر میں 12 بجے چھٹی ہوگی

ذرائع کے مطابق باقی صوبوں کی طرح سندھ حکومت نے صوبہ بھر میں بیوٹی پارلر اور باربر شاپ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

Leave a reply