نئے سال کا پہلا تحفہ:اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا

0
40

اسلام آباد :نئے سال کا پہلا تحفہ:اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق نئے سال پہلے مہینے میں حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پیڑول کی قیمت میں2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ کردیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قمیتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام کو نئے سال کے آغاز پر مہنگائی کا ٹیکہ لگا دیا، اوگرا نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے،

اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے فی لیٹرمٹی کے تیل کی قیمت میں3روپے10 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں2روپے 8پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت116روپے60 فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت127 روپے26پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت84 روپے51پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت99 روپے45پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے یکم جنوری سے ہوگا۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 25 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔اوگرا نے پیٹرول کی نئی قیمت 116 روپے 60 پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی نئی قیمت 127 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

اوگرا نے مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 45 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے فی لیٹر مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Leave a reply