گریڈ 17 کے افسر کے اوپر زنا کا مقدمہ،وفاقی دارالحکومت میں ہلچل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاون میں ہما یوسف کی درخواست پر رانا سہیل اختر کیخلاف زنا کا مقدمہ درج کرنے پر ہلچل مچ گئی
شہزاد ٹاون پولیس نے افسران بالا کے حکم پر مقدمہ درج کرنے کیساتھ ہی مقدمہ میں نامزد ملزم کو فوری گرفتار کر لیا دوران گرفتاری دریافت پر رانا سہیل اختر نے بتایاکہ وہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن افیسر فرائض سرانجام دے رہا ہیں جس پر پولیس افسران کی دوڑیں لگ گئیں
باخبر ذرائع کے مطابق ایس پی رورل تھانہ شہزاد ٹاون پہنچ گئے ملزم کو چھوڑ نے، یا تبدیل کرنے کا حکم دیا تا ہم ایس ایچ او تراب الحسن انکاری ہو گیا . ایس ایچ او شہزاد ٹاون نے افسران کو کو دو ٹوک جواب دیا کہ ملزم کی گرفتاری ڈال دی گی ہے تصویر میڈیا میں جاری ہو چکی ہے اب کچھ نہیں ہوسکتا
سیکشن افیسر کو خوش کرنے کے لیے افسران نے ایس اچ او پر دباو ہے مدد نہ کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاون کو کلوز ون فائیو کر دیا گیا جبکہ دیگر ایس ایچ اوز کو ایک جگہ سے دوسری جگہ تبدیل کر کے یہ تاثر دیا گیا کہ تبادلے روٹین کے ہیں
پولیس نے سائل کی درخواست پر بغیر انکوائری کے مقدمہ درج کر کے سیکشن آفیسر کی سروس کو تباہ کر دیا مزکورہ واقع سے محکمہ پولیس میں کافی ہلچل ہے جلد مزید تبدیلوں کا امکان ہے
بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری افسر پر 20 سالہ لڑکی نے ریپ کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد پولیس نے گریڈ 17کے آفیسر رانا سیہل اختر کو گرفتار کر لیا۔ متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ سرکاری افسر نے نوکری دلوانے کے لئے پشاور سے بلایا۔این سی آر سی کے ریسٹ ھاوس میں لے گیا۔ اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کا میڈیکل چیک اپ کروایا جارہا ہے۔ درخواست پر مقدمہ کا اندراج کیا جارہا ہے۔ درخواست سیکشن آفیسر رانا سہیل کی خلاف دی گئی ہے۔رانا سہیل اختر اسٹبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن آفیسر تعینات ہیں۔ باخبر ذرائع کے مطابق سرکاری ریسٹ ھاوس میں کمرہ ڈی جی این سی آر ڈی کے کہنے پر بک ہوا۔
لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم رات ساڑھے گیارہ بجے انہیں چک شہزاد کے علاقے میں نیشنل سینٹر فار رورل ڈویلپمنٹ کے ہاسٹل میں لے گئے اور کہا کہ وہ رات کو اکیلی ٹھہریں گی ،ملزم رات کو ہاسٹل واپس آیا اور ان انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے متاثرہ لڑکی کو رات اڑھائی بجے راول ڈیم چوک پر چھوڑا جہاں شہزاد ٹاؤن تھانے کے اہلکاروں نے ان کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد لیڈی کانسٹیبل کے ہمراہ میڈیکل کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا۔