افغانستان سے 3 گروپس پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں،وزیراعظم

0
45

افغانستان سے 3 گروپس پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق کی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور وزیر بحری امور سید علی حیدر زیدی کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں کراچی میں جاری مختلف ترقیاتی سکیموں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی گئی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کراچی میں جاری تمام ترقیاتی اسکیموں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے ٹیک سیوی نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کی بھی ہدایت کی۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو 40 سال چیلنجزکا سامنا رہا ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے خطے کے ممالک افغانستان کے معاملے پر اپنا کردار ادا کریں ، افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے علاوہ کوئی اورآپشن بھی نہیں پاکستان افغانستان کا معاشی بوجھ نہیں تنہا نہیں اٹھا سکتا ،عالمی برادری کو افغان عوام کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا،افغانستان میں جامع حکومت ہونی چاہیے ہم چاہتے ہیں افغانستان کے معاملے پر سب ہمارے ساتھ رہیں افغانستان کے معاملے پر اب بھی دیگر ممالک سے مشاورت کررہے ہیں،پاکستان پہلے ہی 30 لاکھ افغان مہاجرین کابوجھ اٹھا رہا ہے افغانستان سے 3 گروپس پاکستان کے خلاف سرگرم ہیں تینوں گروپوں کو پاکستان کو عدم استحکا م سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے افغانستان میں موجود ہ عارضی سیٹ اپ کے بعد کوئی سنگین واقعہ نہیں ہوا افغانستان میں امن اوراستحکام صرف اپنے لیے خطے کے لیے اہم ہے،افغانستان میں 4کروڑ کی آبادی ہے وہاں طالبان کی حکومت کو تسلیم ہونا چاہیے افغانستان کی مالی مدد نہ کی گئی تو وہاں انسانی بحران امڈ آئے گا ،افغانستان میں طالبا ن حکومت سے کہا کہ آپ کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ ہو،چاہتے ہیں طالبان بھی ایسا کریں جس سے مغربی طاقتوں کو ان پر اعتماد بحال ہوجائے

کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم ہورہاہے،آرایس ایس انتہا پسند نظریہ پر کام ہورہاہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے بھارت میں اپنے ہی شہری عدم تحفظ کا شکارہے ،میں نے خطے میں امن کے لیے مودی سے اچھے تعلقات کے لیے ہاتھ بڑھایا بدقسمتی سے مودی آر ایس ایس انتہا پسند نظریے کا حامی ہے بھارت میں اپنے ہی شہری عدم تحفظ کا شکارہے، بھارت سے مشروط مذاکرات ہو سکتے ہیں، اگربھارت یکطرفہ اقدامات سے پیچھے ہٹ جائے تو ہم مذاکرات کرسکتے ہیں کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ،بھارت نے اس کاتشخص تبدیل کرنے کی کوشش کی ،پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر ہی مسئلہ ہے ، اگر بھارت اپنی من مانیاں کرے گا تو یہ دونوں طرف کشمیریوں کے لیے نقصان دہ ہوگا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات سے خطے میں بے چینی پائی جاتی ہے بھارت کو کشمیر کی اصل حالت بحال کرنی ہوگی،پاکستان فرانس کو اہم ملک تصور کرتا ہے ،

Leave a reply