بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی

0
50

بھارتی ریاست گجرات کے اسکولوں میں بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔

باغی ٹی وی : مودی سرکار کی ہندوتوا کی سوچ تعلیمی اداروں میں غالب آنے لگی۔ اسکولوں میں حجاب پر پابندی کے بعد بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی قرار دے دی گئی۔

حجاب معاملہ پر بھارتی سپریم کورٹ کا فوری سماعت سے انکار

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاست گجرات کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے ریاستی اسمبلی میں جمعرات سترہ مارچ کو اعلان کیا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں فی الحال چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبا و طالبات کے لیے بھگوت گیتا کی تعلیم لازمی ہو گی۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ اس کا مقصد بھگوت گیتا میں بیان کردہ اقدار اور اصولوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا ہے ریاستی وزیر تعلیم نے کہا کہ اس حکم کا اطلاق تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں پر ہو گا یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کے عین مطابق ہے جس میں ”جدید اور قدیم ثقافت و روایات کو شامل کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ طالب علم بھارت کی عظیم اور متنوع ثقافت پر فخر محسوس کریں-

اسلاموفوبیا قرارداد منظور ہونے پر بھارت کا شدید ردعمل

گجرات حکومت کے اس فیصلے کے مطابق طلبہ کو بھگوت گیتا نہ صرف اسکولوں میں پڑھنا ہو گی بلکہ اسے کلاسیں شروع ہونے سے قبل طالب علموں کی اسمبلی کا حصہ بھی بنایا جائے گا اس کے علاوہ طالب علموں کو راغب کرنے کے لیے بھگوت گیتا پر مبنی مباحثوں، مضمون نویسی، تصاویر اور کوئز وغیرہ کے مقابلے بھی کرائے جائیں گے۔

مختلف حلقوں نے گجرات حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہےاپوزیشن کانگریس پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت اس طرح کے فیصلے کے ذریعے اساتذہ اور اسکولوں کی کمی جیسے حقیقی تعلیمی مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

حجاب پہننا اسلام کا لازمی جزو نہیں،کرناٹک ہائیکورٹ کا حجاب پرپابندی برقراررکھنے کا…

اپوزیشن کانگریس پارٹی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی حکومت اس طرح کے فیصلے کے ذریعے اساتذہ اور اسکولوں کی کمی جیسے حقیقی تعلیمی مسائل سے عام لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے ریاست کرناٹک کے اسکولوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ جس کے خلاف مظاہرے ہوئے اور شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا مسلم طالبات کا عدالت جانا بھی بے سود رہا کرناٹک ہائی کورٹ نے حجاب پر پابندی کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے مسلم طالبات کی درخواست مسترد کر دی تھی –

بھارتی میزائل کا پاکستانی حدود میں گرنے کا واقعہ،چین کا تحقیقات کا مطالبہ

Leave a reply