پاکستان کے خلاف بیان دینے سے انکار ،ہمارا پڑوسی ملک ہے ،کپتان افغان گلبدین نائب

0
33

ہیڈنگلے :پاکستان کے خلاف صحافی کا افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب سے کوئی بیان لینے کا منصوبہ ناکام ،افغان کپتان گلبدین نائب کا پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان دینے سے نہ صرف گریزکیا بلکہ پاکستان سے ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں. تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا ہوسکے.گلبدین نے کہا کہ اس وقت ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے.

پریس کانفرنس میں افغان کپتان گلبدین نائب نے اعتراف کیا کہ پاکستان ہمارا پڑوسی ہے اور ہم پاکستان میں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں لیکن ہمارا ملک گزشتہ 45 سالوں سے کشیدہ صورتحال سے گزر رہا ہے، ملک حالت جنگ میں ہے لیکن اس کے باوجود آج کی نوجوان نسل کے لیے کرکٹ بہت کچھ ہے۔افغان کپتان نے کہا کہ نوجوان کرکٹ سے بڑھ کر دیگر شعبوں میں ملک کے لیے کچھ کر دکھانا چاہتے ہیں تاکہ ہمارا ملک دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہےکہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیلی جائے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بابر اعظم اور حارث سہیل جیسے میچ ونر ہیں لیکن ہم کسی ایک کھلاڑی کو ٹارگٹ نہیں کر رہے،کوشش کریں گے کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھے انداز میں جیت کے ساتھ کریں۔گلبدین نے کہا کہ بلا شبہ پاکستان کی ٹیم بلاشبہ اچھی ٹیم ہے لیکن ہمارے پاس راشد خان جیسا بولر ہے جو اپنے دن دنیا کی کسی بھی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جمعہ کو پریکٹس سیشن کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ہیڈنگلے میں نماز جمعہ کی امامت کی۔ ان کی امامت میں افغان کرکٹرز نے بھی نماز جمعہ ادا کی۔ سرفراز احمد حافظ قران ہیں اور باقاعدگی سے نماز پڑھاتے ہیں۔

xADVERTISEMENT

Leave a reply