کراچی میں گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے سینئر صحافی سمیت 6 افراد کو زندگی سے محروم اور 35 سے زائد شہریوں کو زخمی کیا۔
باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق رواں سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 شہریوں کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ 90 سے زائد افراد کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا دوسری جانب 12 فروری سے 28 فروری تک مجموعی طور پر 35 سے زائد پولیس مقابلوں میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردِ عمل
رپورٹ کے اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 6 فروری کو سرسید ٹاؤن کے علاقے نارتھ کراچی الیون اے میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کر کے حافط قرآن اسامہ کو قتل کیا تاہم چند روز قبل سمن آباد پولیس نے اسامہ کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والے 2 زخمیوں سمیت 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔
18 فروری کو نارتھ ناظم آباد کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما ٹی وی کے پروڈیوسر و سینئر صحافی اطہر متین کو موٹر سائیکل لفٹر نے فائرنگ کا نشانہ بنا کر کے انہیں زندگی سے محروم کر دیا تاہم اس واردات میں شامل ایک ملزم کو کراچی پولیس نے گرفتار کرلیا جبکہ اطہر متین پر گولی چلانے والے ملزم کی تاحال تلاش جاری ہے۔
21 فروری کو لانڈھی کے علاقے زمان آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے 60 سالہ علی بن عمر گزشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی زندگی کی بازی ہار گئے۔
28 فروری کو ڈسٹرکٹ کورنگی کے علاقے لانڈھی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سےفرسٹ ایئر کا طالب علم 19 سالہ عثمان گردن پرگولی لگنے سے موت کی آغوش میں چلا گیا جبکہ اسی ڈسٹرکٹ کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا میں دن دیہاڑے کارسوار ڈاکوؤں نےکیشن وین لوٹنے کے دوران مزاحمت پر میڈیسن کمپنی کے ملازم اشوک کو فائرنگ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
گزشتہ ماہ شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر 35 سے زائد افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کیا۔
علاوہ ازیں سیٹزن پولیس لائژن کمیٹی نے کراچی میں جنوری اورفروری میں ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق کراچی میں رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 13ہزارسے زائد وارداتوں میں شہری لا کھوں روپے کی قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے-
سانپ دکھا کر لوٹنے اور بلیک میل کرنے والی ڈکیت خاتون
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 2ماہ میں چوری اور چھینا جھپٹی کی13404 وارداتوں میں کراچی کے شہریوں سے لاکھوں روپوں کی قیمتی اشیا چھین لی گئیں کراچی میں جنوری کے مہینے میں چوری اورچھینا چھپٹی کی7026وارداتیں ہوئیں۔ 2499 شہریوں سے موبائل فون چھینے گئے جبکہ 419 موٹر سائیکلیں چھینی اور 3908 چوری کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق جنوری میں اسلحے کے زورپر16 گاڑیاں چھینی گئیں اور184 چوری کرلی گئیں جبکہ فروری میں چوری اورچھینا جھپٹی کی 6ہزار378 وارداتیں ہوئیں جبکہ یومیہ227 شہریوں کو قیمتی موبائل فون، موٹر سائیکلوں اورگاڑیوں سے محروم کیا گیا۔
دوسری جانب ساؤتھ زون انویسٹی گیشن پولیس نے رواں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کی واردات میں ملوث 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ڈی آئی جی ساؤتھ شرجیل کھرل نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ 2 فروری کو لاہور کا تاجر سونا فروخت کر کے رکشا میں کینٹ اسٹیشن کی جانب جا رہا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو انھیں یرغمال بنا کر ساڑھے تین کروڑ روپے سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے تھے۔
شہباز شریف اثاثہ جات کیس: ڈیلی میل اپنی بات پر قائم ،جواب عدالت میں جمع کرادیا
ڈی آئی کی ساؤتھ نے بتایا کہ واردات کے بعد تفتیش کے لیے 2 ٹیمیں تشکیل دی گئیں جبکہ مذکورہ مقام کی جیوفینسنگ اور ٹیکنیکل ڈیٹا سمیت سی سی ٹی وی کی فوٹیج بھی حاصل کی گئیں، پولیس نے 21 فروری کو ایک ڈاکو محمد طاہر کو گرفتار کیا جس نے دوران تفتیش واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے دیگر 3 ساتھیوں کے بھی نام بتائے.
بعدازاں پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد واردات میں ملوث دیگر 3 ڈاکوؤں سلمان ، ظفر اور محسن کو گرفتار کر کے مجموعی طور پر 46 لاکھ روپے اور 4 پستول بھی برآمد کرلیے، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں گرفتار ہو کر جیل بھی جا چکے ہیں۔