گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں. مولانا فضل الرحمان

0
71

جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ مولانا فضل الرحمان

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیاسی صورتحال کی تصویرپیش کی جارہی ہے وہ بالکل مختلف ہے،ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے نگراں حکومتیں غیرمعینہ مدت تک برقرار رکھنا ہماری خواہش نہیں۔

مولانافضل الرحمان نے مزید کہا کہ تعجب ہےکہ عدالت نے ازخود نوٹس لیا کہ انتخابی شیڈول کیوں جاری نہیں ہورہا، اس وقت 2 اسمبلیاں توڑی گئیں، دونوں کے ٹوٹنےکا وقت بھی ایک نہیں، کیا اسمبلیاں وزیراعلیٰ نے توڑی ہیں یا ایک شخص کے حکم پرتوڑی گئیں؟ سربراہ جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ اس وقت مردم شماری بھی ہو رہی ہے، دوصوبوں کا الیکشن پرانی مردم شماری کی بنیاد پر ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں مردم شماری کی نوعیت مختلف ہوگی.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہےکہ آئین کا تقاضا ہےکہ 90 دن میں الیکشن کرانے ضروری ہیں،موجودہ حالات میں حکومت غریب کو روٹی میسر نہیں کرسکتی،ہمیں 80 ارب روپے ووٹ کی پرچی کے لیے ادا کرنے کا کہا جارہا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3سالہ پالیسیوں کی وجہ سے ہم دھنستے جارہے ہیں، جو ملک ہماری مدد کرنے لگتا ہے عمران خان اس کی راہ میں رکاوٹ بن جاتا ہے۔ ہم ان کےارادوں کو جانتے ہیں مگر مثبت اقدامات کررہے ہیں۔

Leave a reply