باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تو حسان نیازی کے والد ،عمران خان کے بہنوئی اور تایا زاد بھائی حفیظ اللہ نیازی عمران خان پر برس پڑے
حفیظ اللہ نیازی کی بیٹے کی گرفتاری پر ایک آڈیو سامنے آئی ہے، حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں کہ عمران خان دوسرے لوگوں کے بچوں کو استعمال کرتا اس کے اپنے بچے لندن میں ہیں،عمران خان ساری زندگی شیشے کے گھر میں رہا ہے یہ اتنا خود غرض انسان ہے اس کو اپنی ذات کے علاوہ کوئی فیلنگ نہیں ہے کہ دنیا میں کوئی اور بھی ایگزیسٹ کرتا ہے میں اپنے بیٹے کی گرفتاری پہ بہت پریشان ہوں۔ عمران خان کے اپنے بچے باہر ہیں، باقیوں کے بچوں کے بارے میں عمران خان کو سوچنا چاہئے، نوجوان ، جو آئے ہوئے ہیں انکے بارے میں عمران خان کیوں نہیں سوچتے، یہ طلبا ،نوجوان بڑے جذباتی ہوتے ہیں،
حفیظ اللّہ نیازی بیٹے کی پیشی کے موقع پرموجود۔۔
جتنے مرضی نظریاتی اختلاف کرلو اولاد کی تکلیف یوں کھینچ کرلاتی ہے@HniaziISF pic.twitter.com/yMOA2vCUoj— Asif Rehman (@ChAsifJ477) March 21, 2023
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ میں بہت پریشان ہوں میرے بیٹے کو گرفتار کیا گیا، میں پروگرام نہیں کرنا چاہتا تھا، بچیوں کی طرف سے کہا گیا کہ ٹائم دے دیں، عمران خان خود غرض ہے، اسکو اپنے سوا کسی سے کوئی مطلب نہیں،عمران خان کی دنیا میں کسی اور کے لئے کوئی فیلنگ ہی نہیں ہے،حقیقت یہ ہے کہ عمران خان گرفتاری نہ دے کر خطرناک کام کر رہے ہیں،
دوسری جانب حسان نیازی کو جب عدالت میں پیش کیا گیا، تو حفیظ اللہ نیازی اپنے بیٹے کو ملنے بھی گئے جس کی تصویر وائرل ہو چکی ہے
واضح رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا،،حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی، وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟
، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،