حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
46
hassan niazi

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

پی ٹی آئی کے وکلا اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کے سامنے پیش ہو گئے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ حسان نیازی کو نامعلوم افراد نے اٹھا لیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخواست دائر کریں، اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں

واضح رہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا،حسان نیازی کی گرفتاری جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے کی گئی، وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا ایسی صورتحال میں آئین اب معطل ہی نظر آ رہا ہے، تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ ملک قانون اور آئین کے مطابق چلے گا جو جنگل کا قانون بنانے کی کوشش کرے گا اس کا حساب ہوگا،

دوسری جانب سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی کے والد حفیظ اللّٰہ نیازی اپنے کزن عمران خان کے ناقدین میں شامل ہیں لیکن بیٹے کی گرفتاری پر پریشان ہیں کہ کہیں بیٹے کے ساتھ تشدد نہ کیا جائے اُمید ہے حسان نیازی کے ساتھ کوئی غیر قانونی سلوک نہیں ہو گا ضمانت کی منظوری کے بعد عدالت کے باہر سے انکی گرفتاری ناقابل فہم ہے

اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس

، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟

، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،

Leave a reply