مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم؛ میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

0
23

مسافر وین اور ٹریلر میں تصادم؛ میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق.

نیشنل ہائی وے سیسی ٹول پلازہ کے قریب مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم میں میاں اور بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے لنک روڈ سیسی ٹول پلازہ کے قریب کراچی سے اندرون سندھ جانے والی مسافر وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے نتیجے وین کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا جس کے باعث اس میں سوار خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ نصف درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اس سے پہلے دیر ہوجائے ہمیں اپنا لائحہ عمل اپنانا ہوگا ،عمران خان کے گھر دہشت گرد دندناتے پھرتے ہیں ،عمران خان دہشت گردوں کو اپنی شیلڈ بنا رہا ہے ملکی صورت حال کا پارلیمنٹ فوری نوٹس لے ,وزیراعظم
معاملہ ترجیحات کا ہے،لیپ ٹاپ کیلئے10ارب نکل سکتے ہیں توالیکشن کیلئے 20 ارب کیوں نہیں؟جسٹس اعجازالاحسن
بنے گا پکوڑا، بنے گی چائے، اسکول ہسپتال بھاڑ میں جائے،وزیراعلیٰ نے پڑھی نظم
پاکستان یارن مرچنٹس نے بجلی، گیس نرخوں میں بے پناہ اضافہ مسترد کردیا
ثانیہ سعید کو نئے فنکاروں‌ کا کام کیسا لگتا ہے؟‌ اداکارہ نے کھل کر بیان کر دیا چاہے کسی کو برا لگے
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی اداروں کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر مسافر وین میں پھنسی ہوئی لاشوں اور زخمیوں کو سخت جدوجہد کے بعد باہر نکال کر جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ حنا اس کے شوہر 45 سالہ شاہد اور 60 سالہ فاروق گل کے نام سے کی گئی جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے نصف درجن سے زائد مسافروں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے اسٹیل ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a reply