عام انتخابات،ای ایم ایس بنانے والوں نے گارنٹی دینے سے انکار کردیا

اللہ کی ذات کے علاوہ کسی چیز کی کوئی گارنٹی نہیں۔کرنل ر سعد
0
112
saad

الیکشن کمیشن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈ سعد نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ بند ہوتا ہے تو پریذائیڈنگ افسر کو نتائج بھیجنے میں مسئلہ ہو گا،اللہ کی ذات کے علاوہ کسی چیز کی کوئی گارنٹی نہیں۔

الیکشن منیجمنٹ سسٹم مکمل آپریشنل،صحافیوں کو بریفنگ دی گئی، صحافیوں نے نیٹ ورک آپریشن سیل ایچ نائن کا دورہ کیا،ایچ نائین سیٹ اپ الیکشن کمیشن کا آئی ٹی سیٹ اپ ہے،پروجیکٹ ڈائریکٹر کرنل ر سعد نے میڈیا کو بریفنگ دی اور کہا کہ تمام آر اوز اور فیلڈ آفسز کو یہاں سے مانیٹر کر رہے ہیں ،آر اوز کی 859آر اوز لوکیشن ہیں ،ان کو دو دو کنکشن دئے گئے ہیں،تمام متعلقہ ٹیلی کمپنیوں سے رابطے میں ہیں،ہر شخص اس سسٹم میں نہیں آسکتا،چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کا نظام چلتا رہے گا،چالیس انجنئیرز یہاں پر نیٹورک دیکھ رہے ہیں ،یہاں پر ای ایم ایس کا ہیلپ ڈیسک موجود ہے ،ای ایم ایس ہیلپ ڈیسک میں 8 اپریٹرز موجود ہے، ہر صوبہ کو دو آپریٹرز ڈیل کر رہے ہیں ،آج ہم ریٹرنگ آفسران کو پورٹل میں لوگ ان کروائیں گے

صحافیوں کو میڈیا بریفنگ کے دوران کرنل ر یٹائرڈ سعد کا کہنا تھا کہ یہاں پر الیکشن کمیشن کی سافٹ وئیر پروجیکٹ تیار کیے جاتے ہیں ،پاکستان کی ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جس نے ای ایم ایس ڈویلپ کیا ہے،3 ہزار سے زائد لیپ ٹاپ اور 400 کے قریب ڈیسک ٹاپ کام کر رہے ہیں،ڈی آر اوز کی لائیو لوکیشن کواس سسٹم میں دیکھا جا سکتا ہے،صرف ان لوگوں کو سافٹ ویئر میں لاگ ان کر سکتے ہیں جن کو اجازت ہو گی،ہمیں نیپرا نے یقین دلایا ہے ملک میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی،ہمیں انٹر نیٹ سے کوئی ضرورت نہیں انٹرنیٹ سے ای ایم ایس سسٹم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، ای ایم ایس میں سارا ڈیٹا آف لائن پڑا ہے، اس میں صرف ریزلٹ ڈالنا ہے

کرنل ر سعد کا مزید کہنا تھا کہ رب کے ذات کے علاوہ کسی چیز کی گارنٹی نہیں،ہم انسان ہیں، ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں،سیکیورٹی اور دیگر وجوہات کے باعث مختلف علاقوں میں رزلٹ کی تاخیر تو ہوسکتی ہے مگر رزلٹ پر فرق نہیں پڑے گا،ریٹرننگ افسر کے لئے ہمیں کوئی ایشو نہیں، انٹرنیٹ کی ضرورت نہیں، ای ایم ایس کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، مکران میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ سروسز بند کردی گئی ہے، انٹرنیٹ نہ ہونے سے نتائج وصول ہونے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے، بطور انسان کوشش کی ہے کہ الیکشن کے دن ای ایم ایس میں کوئی مسائل نہ ہوں، ، الیکشن کمیشن کو پہلے دن رزلٹ نہ پہنچے تو دوسرے دن آجائیں گے،کوئی بڑی بات نہیں،

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری
الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ ٹیمیں فعال، اعدادو شمار جاری کر دیئے گئے، ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 595امیدواروں کو نوٹسز جاری کئے، امیدواروں کے علاوہ بلدیاتی نمائندہ اور سرکاری ملازمین کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹسز ارسال کیے،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 261امیدوروں کو جرمانہ کیاگیا،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے خلاف 52شکایات کمیشن میں زیرالتواء ہے،ملک بھر میں 144ڈی آراوز اور1200مانٹرنگ افسران فیلڈ میں ہیں،کل بھی تمام دن مانیٹرنگ ٹیمیں فعال رہیں گی،انتخابات سے متعلق شکایات کیلئے ہماری ٹیلی فون لائنز 24گھنٹے فعال ہیں،

سوشل میڈیا پر بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق چلنے والی ویڈیو گمراہ کن ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سوشل میڈیا میں بیلٹ پیپر کی پرنٹنگ اور سائز سے متعلق چلنے والی ایک ویڈیو کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بیلٹ پیپر ہمیشہ سے امیدواران کی تعداد کے لحاظ سے سنگل، ڈبل اور ٹرپل کالم اور اردو حروف تہجی کی ترتیب میں پرنٹ کیا جاتا ہے اور اس دفعہ بھی اسی ترتیب سے پرنٹ کیا گیا ہے تاہم بیلٹ پیپر کی فولڈنگ اور الیکشن کے دیگر مراحل سے متعلق معلوماتی ویڈیوز الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ اور یوٹیوب چینل پر موجود ہیں۔ ووٹر ز کو سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں پر اعتبار کرنے کی بجائے معلومات کے لیے صرف الیکشن کمیشن کی جاری کردہ آگاہی ویڈیوز سے استفادہ کرنا چاہیے یا کسی شکایت کی صورت میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ Complaint Cell پر 000۔327۔111۔051 سے رابطہ کریں۔

الیکشن سے ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بار بار بند
الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ قابل رسائی نہیں رہی ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹس نے کام کرنا چھوڑ دیا، ویب سائٹ کا سرور ڈاون ہوگیاجس کے بعد الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بند ہو گئی،ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس پر بہت زیادہ لوڈ ہے،ہم نے ای سی پی کی ویب سائٹ کے علاوہ تین مختلف ناموں سے ویب سائٹس بنائی ہوئی ہیں،الیکشن کمیشن کا آئی ٹی کا عملہ خرابی کو دور کر رہا ہے، بعد ازاں الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ بحال کر دی گئی

آڈیو کے بعد عمران خان کی جیل سے تصویر بھی” لیک”

خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

شیر پر مہر لگانے کا کہنے والی ن لیگی قیادت خود عقاب پر مہر لگائیگی

ووٹ صرف اصل شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا، الیکشن کمیشن

نتائج کب تک آئیں گے، اس پر کوئی حتمی وقت دینا ممکن نہیں، الیکشن کمیشن حکام

عمران خان کا مستقبل مخدوش،بلاول کی شاندار حکمت عملی،بشریٰ عمران کو سرپرائز دیگی؟ حسین حقانی

عمران خان کو سزا پر مبشر لقمان غمگین کیوں؟

تحریک انصاف آگے، حمزہ شہباز خطرے میں،عمران خان کو سزا،شریعت،قانون کیا کہتا؟

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

عمران بشریٰ شادی،عمران جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، سب سامنے آ گیا

Leave a reply