حافظ حمداللہ نے آتے ہی اپنااثردکھا دیا:الزامات،طعنے اورشرارتوں سے بازنہ آئے

0
41

اسلام آباد:حافظ حمداللہ نے آتے ہی اپنااثردکھا دیا:الزامات،طعنے اورشرارتوں سے بازنہ آئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے عہدہ سنبھالتے ہی اپنی روایت برقراررکھتے ہوئے مخالفین پرالزامات ،طعنے اورشرارتوں کی روایت برقراررکھی ہے

حافظ حمداللہ نے اپنے پہلے الزام طعنہ میں‌ کہا ہےکہ پیپلز پارٹی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی بی ٹیم بن گئی ہے، پیپلزپارٹی میں اب بھٹو ازم نہیں رہا، وہ زرداری پارٹی بن گئی ہے۔

ایک بیان میں حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام اور مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی پی ٹی آئی کی بی ٹیم بن گئی ہے،پیپلزپارٹی نےباپ پارٹی کو باپ بنا کر بھٹو اور محترمہ بینظیربھٹو کی روح کو تکلیف پہنچائی۔

ان کا کہنا تھا کہ فیصل کریم کنڈی مولانافضل الرحمان پر تنقید کرکے اپنا سیاسی قد بڑھانےکی کوشش نہ کریں، مولانافضل الرحمان کےخلاف بولنا آپ کی سیاست کے لیے نقصان دہ ہے،

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور ن لیگ پی ڈی ایم کا حصہ ہیں، پیپلزپارٹی اس وقت کہاں کھڑی ہے؟ انانیت اور خود پسندی کے چشمے اتار کرحقیقی نگاہ سے چیزوں کو دیکھا کریں،

Leave a reply