fbpx

حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو فائدہ پہنچے،چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے پاکستانی امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر اور نیویارک اوورسیز پاکستانیوں کے جنرل سیکرٹری خورشید بھلی نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سعید بھلی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاک امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں ہیں، امریکی قانون ساز اداروں میں پاکستانی نژاد شہری اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے اوورسیز پاکستانی ماہانہ اربوں ڈالر بھیجتے ہیں، ملک سے باہر یہ ملک کے سفیر بھی ہیں، ان کی گرانقدر خدمات کے صلہ میں انہیں ووٹ کا حق بھی دے دیا گیا ہے تاکہ یہ اپنے لیے بہتر قیادت کا چناؤ کر سکیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو مستقبل میں معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ووٹ دیا ہے، اب حکومت کے پاس اقدامات اٹھانے کا بہترین موقع ہے، حکومت ایسے اقدامات کرے جس سے عام آدمی کو اس کا فائدہ پہنچے اور یہ فائدہ واضح طور پر نظر بھی آنا چاہئے۔

خورشید بھلی نے کہا کہ امریکہ سمیت دیگر ممالک میں گجرات، منڈی بہاؤالدین، جہلم، سیالکوٹ کے کثیر شہری آباد ہیں، سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے اوورسیز پاکستانیوں کی میت مفت وطن واپس لانے کی سہولت دے کر ہمارا بہت بڑا مسئلہ حل کر دیا جس پر ساری پاکستانی کمیونٹی ان کی مشکور ہے۔

ذاکرجعفر کو کال کرکے کہا کہ وہاں تو ڈیڈ باڈی پڑی ہوئی ہے،تھراپی ورکس کے مالک کی نور مقدم کیس میں صفائیاں

نور مقدم کو انصاف دلوائو.. | مبشر لقمان نے سپر سٹارز کا ضمیر جھنجوڑ دیا

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کا عدالت میں ایک اور ڈرامہ

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر پاگل ہے، عدالت میں درخواست دائر

نور مقدم قتل کیس، سماعت بغیر کارروائی ملتوی

نورمقدم قتل کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ

نور مقدم قتل کیس،مرکزی ملزم کو اندر بلا کر عدالت نے میڈیا کو باہر نکال دیا

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے وزیربلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی ، ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال، حکومتی اتحاد اور موجودہ لوکل گورنمنٹ بل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ میاں محمود الرشید نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے نمایاں خدوخال سے آگاہ کیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ بل اتفاق رائے سے پاس ہو گا تو اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔لوکل گورنمنٹ بل پر اسمبلی کی لارجر کمیٹی بنا دی گئی ہے جس میں پیپلز پارٹی، ن لیگ سمیت تمام پارلیمانی جماعتیں شامل ہیں۔ملاقات میں سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے.