حکومت پلان کرتی رہی اوریو اے ای والے امداد دے گئے،حکومت کی سست روی پر مبشرلقمان برس پڑے
حکومت پلان کرتی رہی اوریو اے ای والے امداد دے گئے،حکومت کی سست روی پر مبشرلقمان برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو حکومتوں نے مایوس کر دیا، پانی آ کر بھی چلا گیا اور یہ ابھی تک منصوبہ بندی کر رہے ہیں
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر اینکر مریم خان نے سوال کیا کہ عمران خان نے کراچی کے لئے پیکج کا اعلان کیا، وہ کراچی بھی جا رہے ہیں، آرمی چیف نے بھی کہا ہے کہ کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،شہباز شریف اٹھارہویں ترمیم بچانے کے لئے جا رہے ہیں لیکن جو باخبر لوگ ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ اٹھارہویں ترمیم ختم کرنے کے لئے جا رہے ہیں جس پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ یہ تو سارے کہہ رہے ہیں کہ ہم کریں گے، یو اے ای کی حکومت نے آج جا کر فوڈ پیکجز دے دیا ہے، بلوچستان کے لئے بھی دیا ہے،میڈیکل پیکجز بھی دیئے ہیں، باہر سے کوئی آیا وہ دے کر بھی چلا گیا، انہوں نے دس دن پہلے تو پلان کیا ہو گا، ہم تو ابھی تک پلان کر رہے ہیں،
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پانی آیا اور اتر گیا، بہت سست کام کیا حکومت نے، شہباز شریف سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لئے گئے ، وہ نہ جاتے تب بھی برا کہتے گئے تب بھی بات کر رہے ہیں، پی پی، ایم کیو ایم کیا کر رہی ہے جن کی وہان حکومت ہے، سچی بات یہ ہے کہ اہل کراچی بہت ہی مشکل میں ہیں، ہر جماعت کو وہ آزما چکے ہیں، وہ بیچارے کیا کریں، کس کے پاس جائیں ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کہوں،
شاہ محمود قریشی چین کیوں گئے؟ مبشر لقمان نے سب بتا دیا
چین سے شاندار خبریں،تمام پروٹوکول ٹوٹ گئے،تاریخی معاہدے تیار، اندر کی کہانی، مبشر لقمان کی زبانی
پاکستان نے کمال کر دیا، دنیا بھر کے سائنسدان پریشان، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
چین نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا، بھارت بھی دم دم مست قلندر کیلئے تیار،سنئے مبشر لقمان کی زبانی
کشمیریوں پر بدترین ظلم، بھارتی تجزیہ کار بھی مان گئے
5th جنریشن وار، پاکستان کو بڑا جھٹکا،تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی
مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تو سندھ کودو صوبوں میں کر دینا چاہئے، کراچی اور سندھ کو الگ الگ، اپر سندھ کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے،انکے اپنے ریزیڈنس کبھی سی ایم نہیں بنتے، سی ایم انٹریئر سے آتا ہے، لائنیں وہی چلتی رہتی ہیں پھر،بدین، نوابشاہ، گڑھی خدا بخش،سندھ میں کراچی اور حیدر آباد کو مل ہی کچھ نہیں رہا، وہ بڑے شہر ہیں، کل جو اناؤنس ہو گا ہو سکتا ہے اس میں گورنر راج آ جائے، فیڈرل حکومت کے ساتھ ملا دیں، کوئی نئی بات سامنے آ جائے، لیکن اس طرح معاملہ چلے گا نہیں