حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے،بلاول

0
39

حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے،بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کارکن ہماری طاقت اورہمارا حوصلہ ہیں،

بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ،تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3سالوں میں ملک کو تباہ کردیا،اس شخص کے خلاف احتجاج کریں گے جس نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،نالائق حکومت کے خلاف مارچ کرنے جارہے ہیں،حکومت نے تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور نہ ہی روزگار کے، حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا موجودہ دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، ملک بھر میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہم نے ڈٹ کر اس کٹھ پتلی کے خلاف مقابلہ کیا،ہم نے وزیراعظم کو پہلے دن ہی سلیکٹڈ قرار دے دیا تھا،دنیا بھر میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،کہتے تھے میں ہر بدھ کو اسمبلی میں آؤں گا، عمران خان نے حکومت میں آکر اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا، بہم نے کہا تھا کہ عمران کو میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، ضمنی انتخابات ہوئے تو جیت ہماری ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے، حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے، 8 مارچ کو ہم اسلام آباد میں ملیں گے اور قوم کے سامنے مطالبات رکھیں گے،عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے جیالے لانگ مارچ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے،

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی مارچ کے روٹ پلان کی منظوری دے دی پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ کراچی سے 10 دن میں 34 مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ کا آغاز کراچی میں مزار قائد سے اتوار 27 فروری کو صبح 10 بجے سے ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ براستہ ٹھٹہ اور سجاول سے ہوتا ہوا بدین پہنچے کا جہاں پہلے دن کا اختتام ہوگا چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اپنے دوسرے دن 28 فروری پیر کو حیدرآباد، ہالا، نواب شاہ سے ہوتا ہوا مورو پر ختم ہوگا پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں یکم مارچ منگل کو عوامی مارچ مورو سے خیرپور شہر پہنچے گا جہاں سکھر میں تیسرے دن کا اختتام ہوگا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں دو مارچ بدھ کو لانگ مارچ کا آغاز سکھر سے ہوگا جہاں سے وہ براستہ گھوٹکی رحیم یار خان پہنچے گا

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں تین مارچ جمعرات کو عوامی مارچ رحیم یار خان سے شروع ہوگا جہاں بہاول پور، لودھراں سے ہوتا ہوا ملتان میں ہونے والے بڑے عوامی اجتماع پر ختم ہوگا،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں چار مارچ جمعہ ملتان سے لانگ مارچ براستہ خانیوال، چیچہ وطنی سے ہوتا ہوا ساہیوال پہنچے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں عوامی مارچ اتوار پانچ مارچ ہفتے کو ساہیوال سے اوکاڑہ اور پتوکی سے ہوتے ہوئے لاہور میں داخل ہوجائے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر ایک بجے چھ مارچ اتوار کو ناصر باغ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کریں گے

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے لاہور کے ناصر باغ سے شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ پہنچیں گے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب ہوگا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں لانگ مارچ چھ مارچ کو وزیرآباد میں اپنے دن کا اختتام کرے گا ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں سات مارچ پیر کو عوامی مارچ کا قافلہ وزیر آباد سے لالہ موسی جائے گا، جہاں جہلم اور گوجر خان ہوتا ہوا راولپنڈی لیاقت باغ پر اپنے دن کا اختتام کرے گا ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آٹھ مارچ پیر کو لانگ مارچ کا آغاز راولپنڈی سے ہوگا اور عوامی قافلہ مختلف گزرگاہوں سے ہوتے ہوئے اسلام آباد پہنچے گا

بریکنگ،وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا معاملہ اہم مرحلے میں داخل

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

پاکستان میں جنگ زدہ افغانستان سے بھی زیادہ مہنگائی ہے، بلاول

پٹواریوں سے نہ مولانا سے ،حکومت کا مقابلہ صرف جیالوں سے ہے،بلاول

وہ دن دور نہیں جب نثارکھوڑو اور مرادعلی شاہ کی جگہ خواتین کام کرینگی،بلاول

بلاول پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ جے یو آئی کی وکٹیں بھی گرانے لگے

پنجاب کے ہر گھر میں پیپلزپارٹی کا جھنڈا لہرائیں گے ،راجہ پرویز اشرف

بلاول اور شہباز کی کیا باتیں ہوئیں؟ ترجمان نے اندر کی خبر دے دی

پیپلزپارٹی نے پہلے دن سے آج تک مؤثرترین اپوزیشن کی ہے، بلاول

Leave a reply