مزید دیکھیں

مقبول

کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کے کابینہ ارکان کو قلمدان...

وزیراعظم سے کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم پاکستان، شہباز شریف نے کہا ہے...

رمضان المبارک ، پیپلز بس سروس کے اوقات میں توسیع کا اعلان

محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے رمضان المبارک...

پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ دو سال کوشش کے باوجود نواز شریف اکیلے دوڑے اور ہار گئے

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پانچواں دن ہے ابھی تک آپریشنل ردوبدل جاری ہے اور دھاندلی کی جا رہی ہے، این اے 106 سے جو فارم 47 جاری کیے اس میں غلطیاں ہیں،پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب میں مبتلا ہے، مانسہرہ میں نہ جلسہ کر سکے نہ ریلی لیکن لوگوں نے ووٹ سے اپنا فیصلہ سنا دیا، پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں حکومت کا موقع دینا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ نواز شریف کے لئے پانامہ ٹو ہے، اب بھی وقت ہے قوم کے ساتھ ٹکر مت لو، پاکستان اس وقت اندرونی طور پر انقلاب کا شکار ہے،انقلاب ہے کہ دو سال کی کوششوں ، رکاوٹوں کے باوجود عمران خان اکیلا نہیں رہا بلکہ ووٹ سے ثابت ہوا قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، نواز شریف اکیلا دوڑا اور ہار گیا، مانسہرہ اور لاہور کے عوام کی تحریک انصا ف مقروض ہے،ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی تھی پھربھی ہمیں ووٹ ملا، ملک میں عوام کا راج ہو گا ووٹوں سے ہو گا، آج جب میں بات کر رہا ہوں پانچواں دن ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا الیکشن ہے جس میں آپریشن ردوبدل جاری ہے، ووٹ اتنے پڑ گئے کہ کوئی طریقہ نہیں بچا کہ دھاندلی کیسے کی جائے، پانچ دن سے کوشش جاری ہے،اگر تحریک انصاف کی حکومت نہیں بنے گی تو کوئی حکومت نہیں چلے گی،

بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کا تحفظ کرنا عوام جانتی ہے، میں نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ دھاندلی روکیں، یہ کوئی مذاق نہیں کہ کروڑوں لوگ ووٹ ڈالیں اور نتائج تبدیل کر دیئے جائیں، ایسا نہیں چلے گا،نواز شریف ووٹ کی بے عزتی کر کے عزت حاصل نہیں کر سکتے،اب بھی نواز شریف کے لئے وقت ہے قوم دستور کے ساتھ ٹکر مت لو، جنہوں نے پاکستان کے لئے مار کھائی، گھر گرائے گئے ، کوئی ایسا الزام ہے جو اس دوران نہیں لگا، جبر نہیں ہوا، جو لوگ کھڑے رہے انکو سلام پیش کرتا ہوں، عمران خان کا پیغام ہے دو دن یا دو ہفتے، جتنا عرصہ لگے ہم سرنڈر نہیں کریں گے،

خواجہ آصف کی جانب سےالیکشن رزلٹ تبدیل کیا جا رہا ہے،ریحانہ ڈار

کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری،

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan