حکومت وینٹی لیٹر پر،ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے،حمزہ شہباز

0
42

حکومت وینٹی لیٹر پر،ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے،حمزہ شہباز

احتساب عدالت لا ہور میں آشیانہ،منی لانڈرنگ اوررمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت ہوئی

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوئے،شہباز شریف بھی عدالت میں پیش ہوئے، منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت کے دوران شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ انہیں اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس میں شرکت کرنی ہے جس کی اجازت دی جائے، شہباز شریف کے وکیل نے نئے نیب آرڈیننس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی جس پر نیب وکیل نے کہا کہ نیب آرڈینس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ویسے بھی شہادت ہو سکتی ہے وکلا کے دلائل پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اس معاملے کو بعد میں دیکھتے ہیں اور شہباز شریف کی استدعا پر منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی گئی

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے ہم حکومت کا محاسبہ کریں گے اور منطقی انجام تک پہنچائیں گے مہنگائی اور مسائل کی وجہ سے یہ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے ،حکومت نے مہنگائی سے سفید پوش طبقے کو مار دیا ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوا ،حکومت وقت پر اسپرے بھی نہیں کروا سکی، حکومت آئی ایم ایف کی ہدایت پر نئے ٹیکس لگا رہی ہے،حکومت ڈینگی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے ہم نے دن رات محنت کر کے ڈینگی کو کنٹرول کیا تھا مہنگائی کے باوجود آئی ایم ایف نے نئے ٹیکسز لگانے کا کہا ہے ادویات عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں۔

شریف فیملی کے فرنٹ مین نے ایسے انکششافات کئے کہ جان کر ہوں حیران

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

آشیانہ اقبال اسکینڈل کیس،ٹرائل جلد مکمل کیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

آشیانہ ہاوَسنگ کے مرکزی ملزم احمد چیمہ کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Leave a reply