حکومت مدت پوری کریگی یا نہیں؟ پرویز خٹک کا بیان سن کر مولانا فضل الرحمان ہوئے حیران

0
36

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی،

پشاور ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کے تحریک انصاف کی وفاقی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پانچ سال کی آئینی مدت پوری کریں گی، الیکشن میں دھاندلی کا واویلا کرنے والے سیاسی اور دینی جماعتیں اب تک الیکشن ٹریبونل میں کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی ،

وہ نوشہرہ کلاں میں عوامی نیشنل پارٹی تپہ کابل ریور کے صدر اختیار شاہ ، مجاہد شاہ، حاجی ظاہر خان ،طلا محمد خان ، شاہ نواز خان، سید علی شاہ، اصف خان ، حضر خان ، دل نواز خان ، عادل خان ، مظفرشاہ ، مزمل شاہ،اپنے پورے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت اے این پی سے مستعفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کررتھے اس موقع پر صوبائی وزیر آب پاشی لیاقت خان خٹک، ایم پی اے میاں جمشید الدین کاکا خیل ، ملک آفتا ب خان ،سابق تحصیل ناظم احد خٹک، حاجی سجاد حسین پراچہ بھی موجودرتھے۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

پرویز خٹک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں تمام دینی اور سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں دھاندلی کا ثبوت پیش کرنے کا سنہر ی موقع دیا تھا جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آچکا ہے، مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی نہیں اسلام آباد سے لگاﺅ ہے وہ اپنی باری کا انتظار کریں، اے این پی پی پی پی مسلم لیگ( ن) کی سیاست کا دور گزر چکا ہے پوری قوم کی نظریں عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہے اور یہی وجہ ہے کے ملک کھونے کھونے سے باشعور عوام پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،اپوزیشن کے پاس اب کوئی کارڈ باقی نہیں بچا ،بھارت مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر مظالم بند کریں ورنہ تمام ذمہ داری بھارتی حکمرانوں پر ہوگی۔

آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کی طرف ہو گا ایک اور مارچ، کس نے کیا یہ اعلان؟ بڑی خبر

Leave a reply