سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے.

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں۔ نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ دل چاہتا ہے ابھی وطن واپس چلا جاؤں، جلد وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ مشاورت جاری ہے لیکن اس حوالے سے تاریخ طے نہیں ہوئی۔

نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کےعوام کا پہلا مسئلہ معاشی ہے سیاسی نہیں، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے، حکومت کو اب صرف کام کرنا چاہیے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مکمل ناکام ہو گیا، عمران خان کی ناکام سیاست طعنہ زنی سے آگے نہیں بڑھ سکی، انہوں نے ملک میں جھوٹ، نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ 14 نومبر ذیابیطس کا عالمی دن؛ ذیابیطس کی وجوہات، بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
پی ٹی آئی کو خود کی شروع کی گئی بدتمیزی مہنگی پڑگئی؛ لندن میں ابسولوٹلی چور کے نعرے
امریکہ کو چین کے ساتھ تنازع میں نہیں گھسیٹا جائے گا. امریکن صدر جوبائیڈن
بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کیس؛ ایم کیو ایم کی فریق بننے کی درخواست مسترد
مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ ن لیگ سیاسی عدم استحکام اور نفرت و انتقام کی سیاست کے خلاف ہے، ملک کو معاشی اقتصادی میدان میں کھڑا کرنا حکومت کی پہلی ترجیح ہے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر ملک کو بحران سے نکال لیں گے۔ معاشی اقدامات کے حوالے سے نواز شریف نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ نوجوانوں کو قومی یوتھ لون جیسے پروگرام دے، کم یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی دینے کا منصوبہ بنائے۔

جبکہ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان کا مطالبہ نہ سننے کی ہدایت کی تھی. سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں نواز شریف نے عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے شہباز شریف سےکہا ہے اس فتنے کا نہ مطالبہ سننا ہے نہ فیس سیونگ دینی ہے۔

نواز شریف نے کہا تھا کہ چاہے یہ 2 ہزار کا جتھہ لے آئے یا 20 ہزار کا، کوئی مطالبہ نہیں سننا، نہ فیس سیونگ دینا، اس وقت فیس سیونگ کیلئے یہ بیتاب ہے، وزیراعظم کو اپنی تمام تر توجہ عوامی خدمت پر مرکوز رکھنی چاہیے۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا تھا کہ 10 لاکھ لانے کا دعویٰ کرنے والا ابھی تک 2 ہزار بندے اکٹھے نہیں کر سکا، عوام کی لا تعلقی کی وجہ وہ شر انگیز جھوٹ ہیں جن کا کچا چٹھہ قوم کے سامنے آچکا۔

نواز شریف نے مزید یہ کہا تھا کہ اس نے بے دردی اور ڈھٹائی سے ایک کے بعد ایک جھوٹ بولا، اس جھوٹ کے سبب ڈی جی آئی ایس آئی کو مجبوراً خاموشی توڑ کر قوم کو سچ بتانا پڑا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے سچ کا جواب یہ اتنے دن بعد بھی نہیں دے سکا، اس کا سارا زور حسبِ عادت صرف گالی گلوچ تک محدود ہے۔

Shares: