سکولز کی بندش کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں حکومت سکول کھولنے کا اعلان کرے

0
52

سکولز کی بندش کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں حکومت سکول کھولنے کا اعلان کرے اساتذہ، سکول مالکان اور عوام نے مطالبہ کر دیا

باغی ٹی وی کے مطابق اساتذہ، سکول مالکان اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سکولز کی بندش کے باعث ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں حکومت سکول کھولنے کا اعلان کرے اساتذہ ، سکول مالکان اور عوام نے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی جس میں انہوں نے کہا کہ تعلیم کو عزت دو اور سکول کھول دو علم کو اہمیت دو-

احتجاج میں شریک پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر خالد محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ہمارا مسئلہ نہیں ہیں یہ پرائیویٹ سکولوں کا مسئلہ ہے انہوں نے اپنا مطالبہ پیس کرتے ہوئے کہا کہ یکم جون کو سکول کھولے جائیں کیوںکہ سکول کھلیں گے تو بچے آگے بڑھیں گے

انہوں نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو نہیں چھٹی سے لے کر دسویں کلاس تک بچوں کو اجازت دی جا ئے انہوں نے وزیر تعلیم سئ گذارش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچوں کو پڑھانے والے چھوٹے موٹے سکول ہیں کوئی اتنے بڑے نہیں ہماری غذارش ہے کہ سکول کھولنے کی اجازت دی جائے ہم بچوں کو پڑھانے کے لئے نکلے ہیں اور نکلتے رہیں گے یہ ہمارا مطالبہ حکومت تک ہے ہمارا مطالبہ وزیرااعظم عمران سے ہے اور جاوید قمر باجوہ صاحب سے ہے کہ وہ ہماری بات سنیں

خالد محمود نے کہا کہ اس وقت میرے پاس گلہی محلوں میں بنے 4000 تک سکولز ہیں جنہیں میں چلا رہا ہوں انہوں نے کہا کئی مالکان نے سکول خالی کروا لئے ہیں اور اساتذہ سمیت چوکیدار اور آیا تک کا سٹاف بے روزگار ہو چکا ہے انہوں نے بجلی کا بل دکھاتے ہوئے کہا کہ سجکول بند ہی اور انہیں 22000 روپے کا بل ڈال دیا گیا ہے واپڈا جانے پر واپڈا والوں نے کہا یہ سکول کا بل ہے

احتجاج کرنے والوں نے کہا حکومت سے اپیل ہے کہ نجی سکولوں کے ٹیکسز اور چھوٹے چھوٹے بلز معاف کئے جائیں بلکہ آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں کیونکہ یہ جو صورتحال ہے کیونکہ چند سکولز ایسے ہیں جن کی عمارتیں کرائے پر ہیں اور وہ ابھی تک کرایہ نہیں ادا کر سکے بہت ہی پریشان کن صورتحال میں ہیں

انہوں نے کہا ہماری میڈیا کے توسط سے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ آپ ایس او پیز جاری کریں ہم ان پر عمل کریں گے اور ہم سماجی فاصلے پر عمل کریں گے آپ سکولز کو سٹارٹ کروائیں اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو ہمارے جو 20 لاکھ بے روزگار ہیں آیاز ہیں چوکیدار اور دوسرا سٹاف ہیں ان کے لئے تنخواہ کا انتظام کریں

پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد تباہ کن اضافہ ،جولائی تک کتنے لاکھ ہوں گے مریض یہ بھی عالمی ادارہ صحت نے بتادیا

Leave a reply