حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد

0
40

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

حلیم عادل شیخ کے وکیل نے عدالت سے آج سندھ اسمبلی اجلاس کے لیے ضمانت دینے کی استدعا کی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالت پہلے ہی ایک مقدمہ میں حفاظتی ضمانت دے چکی ہے،حلیم عادل شیخ کو تین ہفتے کی حفاظتی ضمانت دی تھی ان کومتعلقہ عدالت میں پیش ہونا تھا یہ عدالت سندھ ہائیکورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں جا سکتی درخواست گزار کو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیے ،وکیل نے کہا کہ سندھ حکومت جھوٹے مقدمات میں گرفتار کر کے آج بجٹ اجلاس میں شرکت سے روکنا چاہتی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست خارج کردی حلیم عادل شیخ نے آج سندھ اسمبلی اجلاس کیلئے ضمانت کی استدعا کی تھی

کیا آپ کو علم ہے کہ سپریم کورٹ کے ملازمین بھی نہیں پہنچ سکے،عدالت

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

لانگ مارچ، عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمہ درج

کابینہ ارکان پر کرپشن کے الزامات ،خود کیسے اپنے حق میں رولز بدل سکتے ہیں؟سپریم کورٹ

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں پر مقدمات قائم ہو چکے ہیں، تحریک انصاف کی قیادت ضمانتوں پر ہے، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی ضمانت پر ہیں،دیگر رہنماؤں نے بھی ضمانتیں کروا لی ہیں، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی ضمانت پر ہیں

قبل ازیں لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکے کے عوض منظور کر لی سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کے خلاف 17 مختلف شہروں میں توہین مذہب کے مقدمات درج تھے کیس کی سماعت جسٹس محمد طارق ندیم نے کی شیخ رشید احمد کی طرف سے وکیل سردار عبدالرازق پیش ہوئے

عدالت کا شہباز گل کو وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف درج توہین مذہب کے مقدمات چیلنج 

شاگرد سے زیادتی کرنے والا معلم گرفتار

بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماڈل سدرہ قتل کیس میں اہم پیشرفت

Leave a reply