تحریر : حلیمہ اعجاز ملک وقت کی قدر کیجئے

0
39

وقت کی قدر کسی سے ڈھکی چھپی نہیں بلکہ ہر کوئی اس کی اہمیت کو جانتا ہے

جو شخص اپنی زندگی کے انمول لمحات کو بے مقصد کاموں میں برباد کرتا ہے وہ یہ بھول جاتا ہے کہ اللّٰه نے دنیا میں کوئی بھی حقیر سی شے خواہ وہ پتھر ہی کیوں نہ ہو بے مقصد پیدا نہیں کیا تو انسان کو بھی بے مقصد پیدا کیا ہوگا

وقت کی برباد کرنا چھوڑ کر اپنا مقصد جانیے اور اس کو مکمل کرنے کے لیے کوشش کریں

جو لوگ دنیا میں اپنے وقت کی قدر کرتے ہیں اور منزلِ حقیقی تک پہنچنے کے لیے وافر مقدار میں زادِ راہ اکٹھا کر لیتے ہیں تو اس جہانِ فانی سے کوچ کرتے وقت انہیں کوئی افسوس نہیں ہوتا بلکہ وہ تو بخوشی آگے بڑھ کر موت کو بھی اس لیے گلے سے لگاتے ہیں کہ فانی لذتوں سے جان چھڑا کر ابدی نعمتوں کے سائے میں جلد از جلد جا پہنچیں

لہٰذا آپ زندگی کے کسی بھی شعبے سے ہوں یہ بات بخوبی جان لیں کہ جس مقصد کے تحت آپ نے یہ شعبہ اختیار کیا ہے وہ اسی صورت میں حاصل ہوگا جب آپ اپنے اوقاتِ کار کا درست استعمال کرتے ہوئے بھرپور محنت اور لگن کے ساتھ کوشاں رہیں گے

اس لیے کہ جو اپنے مقصد کو جس قدر زیادہ اہمیت دے گا اور اس کے حصول کے لیے کوشش کرے گا اس کے کامیابی کے امکانات اتنے ہی زیادہ روشن ہوں گے اور جو اس کے برعکس اپنے اوقات کو فضولیات میں برباد کرے گا ناکامی اور نامرادی اس کا مقدر ٹھہرے گی

Twitter Account Link

@H___Malik

Leave a reply