اگر عمران خان کو سزائے موت سنائی گئی توہم نہیں بیٹھیں گے،علیمہ خان

aleema

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ لو نے اور باجوہ نے مل کر پی ٹی آئی چیئرمین کی حکومت گرائی،

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف اور عوام کے خلاف سازش ہوئی، 15 لاکھ جوان ملک چھوڑ کر چلے گئے، پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں بند کر دیا گیا، سازش کے خلاف آواز کو دبایا جا رہا ہے،ڈونلڈ لو اس سازش کا اہم کردار ہے، سازش کا آغاز امریکہ سے ہوا ہے،باجوہ کو پیغام دیا گیا کہ نو کانفیڈنس کو کامیاب کروایا جائے، پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا یہ کینگرو کورٹ لگا ہوا ہے، کوئی دستاویزات نہیں دی جارہی،امید ہے کہ 5 بجے ہائی کورٹ میڈیا کو داخلے کی اجازت دے گی،پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نیب کی ٹیم آتی ہے اور پھر واپس چلے جاتے ہیں،لوگوں کو پتہ چل گیا کہ جیل کے اندر سائفر کے حوالے سے کچھ نہیں ہو رہا، انصاف نہ ہوا تو امریکا جا کر ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے،

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو سزائے موت سنائی گئی،ہم نہیں بیٹھیں گے، ڈونلڈ لو اور باجوہ نے ملکر سازش کی،یہ ملک کے خلاف سازش ہوئی، اس سے ایک سال میں معاشی تباہی ہوئی، لوگوں کو نقصان اٹھانا پڑا ، یہ پاکستان کی عوام کے خلاف سازش تھی،15 لاکھ نوجوان ملک چھوڑ کر جانے والے پاکستان کا اثاثہ تھے، عمران خان کی آواز بند کرنے کے لئے جیل میں ڈالا گیا، یہ کم سے کم عمران خان کو سزائے موت دینا چاہتے ہیں،اگریہاں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے تو ہم کیا کریں گے ڈونلڈ لو کے خلاف کیس کریں گے، عمران خان نے کہا کہ کورٹ نہیں یہ کینگرو کورٹ ہے، سیکرٹ کے نام پر کوئی بات ہی نہیں ہو رہی، کوئی کاغذ نہیں دیا جا رہا،

جو کام حکومتیں نہ کر سکیں،آرمی چیف کی ایک ملاقات نے کر دیا

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

عمران خان پربجلیاں، بشری بیگم کہاں جاتی؟عمران کےاکاونٹ میں کتنا مال،مبشر لقمان کا چیلنج

ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

Comments are closed.