حماد اظہرگرفتاری سے بچ گئے

0
47
Hammad-Azhar

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری اور حماد اظہر انسداد دہشت گردی عدالت میں گرفتار ہونے سے بال بال بچ گئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں ظل شاہ قتل، جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کے مقدمے میں فواد چودھری اور حماد اظہر کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،حماد اور فواد پیش نہ ہوئے جس پر فاضل جج نے پولیس اہلکار کو ہدایت کی کہ دونوں کو آتے ہی گرفتار کر لیا جائے ،تھوڑی ہی دیر میں حماد اور فواد عدالت پہنچ گئے، جس پر جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ عدالت کا حکم لکھوانے سے پہلے پیش ہوگئے اسلئے گرفتاری کا حکم واپس لیتا ہوں دونوں نے ضمانتی مچلکے جمع نہیں کروائے آپ دونوں آج تک عبوری ضمانت میں نہیں تھے آپ کو پولیس گرفتار کر سکتی تھی

کیس کی سماعت کے آغاز میں جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور عدالت کے روبرو پیش ہوئے دوران سماعت فواد چودھری کی جانب سے مقدمے میں ڈسچارج کرنے کی استدعا کی گئی جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ابھی تک کے ضمانتی مچلکے جمع نہیں ہوئے اورآپ ڈسچارج مانگ رہے ہیں یہاں میں کچھ کہہ دوں تو پھر ایک طوفان آ جائے گا یہ اختیار میرے پاس نہیں ہے

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

فواد چودھری نے کہا کہ قانون آپ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کرتا ہے جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ یہ اختیارات ایڈمن جج استعمال کر سکتا ہے فواد چودھری نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں عدالت کو کچھ آگاہ کرنا چاہتا ہوں، ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کو چیلنج کر رکھا ہے جس پر جج نے کہا کہ ہائیکورٹ نے کام سے نہیں روکا ،جج نے ریمارکس دیئے کہ جے آئی ٹی کے سربراہ بھی آپ کو گرفتار کرنے پہنچ گئے ہیں عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور کو بتایا کہ انہوں نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیئے ہیں ،عدالت میں حماد اظہر اور فواد چودھری کے وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے عدالت نے کہا کہ دلائل اس لئے سن لیے ہیں تاکہ آئندہ کیس دلائل کی وجہ سے نہ رہ جائے اس کیس میں ابھی ایک ملزم نہیں آیا کیس کا فیصلہ اکٹھا ہی کریں گے

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا عدالت نے تینوں رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کردی ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے عبوری ضمانت پر سماعت کی تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے

Leave a reply