ہمارا ایک سوا لاکھ کے برابر ہے ، ہمت ہے تو کشمیر لے کر دکھاؤ، شیکھر دھون کا آفریدی کو جواب

0
65

ہمارا ایک سوا لاکھ کے برابر ہے ، ہمت ہے تو کشمیر لے کر دکھاؤ، شیکھر دھون کا آفریدی کو جواب
باغی‌ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے دورہ کشمیر اور کشمیر بارے سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے پر بھارتی سیخ پا ہو گئے، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شیکھر دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ ہمارا ایک سوا لاکھ کے برابر ہے ، ہمت ہے کو کشمیر لے کر دکھاؤ،

شیکھر دھون نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق قومی کپتان شاہد خان آفریدی کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کرونا سے دنیا مر رہی تمہیں کشمیر کی پڑی ہے،کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا، چاہے 22 کروڑلے آؤ،ہمارا ایک سوا لاکھ کے برابر ہے باقی گنتی اپنی آپ کر لینا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہد آفریدی ٹرینڈ ٹاپ پر ہے جس میں صارفین شاہد آفریدی کے دورہ کشمیر کے حوالہ سے ٹویٹ کر رہے ہیں

https://twitter.com/Abdulla18962336/status/1262301858158305285

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاہد آفریدی کے دورہ آزاد کشمیر کو سراہا جا رہا ہے،

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا تھا کہ کشمیریوں کی اذیت اور تکلیف کو سمجھنے کے لئے کسی مذہبی عقیدے نہیں، دردمند دل کی ضرورت ہے۔شاہد خان آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کشمیر سے متعلق پیغام میں کشمیر بچاو (#SaveKashmir) کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جسے ہزاروں لوگوں نے پسند کیا

شاہد آفریدی کی خدمت انسانیت کوششوں کی بڑی پزیرائی ، باقاعدہ ایک ٹرینڈ بن گیا

بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

مغربی اور مشرقی سرحد پر فوج مستعد ،قوم کا دفاع ہر صورت کریں گے، ترجمان پاک فوج

بھارتی جارحیت خطے کے امن وسلامتی کوتباہ کرسکتی ہے، وزیراعظم کا دنیا کو انتباہ

مقبوضہ کشمیر، ریاض نائیکو کے ہمراہ حریت رہنما کے بیٹے کو بھی بھارتی فوج نے کیا شہید

افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے آزاد کشمیرکے دورہ کے دوران زمین ملنے پر گھر بنانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اپنی این جی او ’شاہد آفریدی فاونڈیشن‘ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کی مہم میں نکھیال سیکٹر آزاد کشمیر پہنچے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں لوگوں سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بڑی بڑی مشکل جگہوں سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہوں، آپ لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے، اس بار تھوڑا سا راشن لایا ہوں لیکن آتا رہوں گا، کیا پتہ کہ آپ لوگوں نے تھوڑی سی زمین دے دی تو یہاں گھر بھی بنالوں۔ اس موقع پر وہاں پر موجود لوگوں نے آفریدی بھائی زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

Leave a reply