الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست،ہمارا کوئی لینا دینا نہیں،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

0
194
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن شیڈول روکنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں،یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے سامنے اٹھائیں،کیا آپ نے الیکشن ایکٹ پڑھا ہے؟ ووٹر لسٹ بنانا اور اسکی سکروٹنی کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت مناسب سمجھے گی تو الیکشن کمیشن کو جائزے کی ہدایت کردے گی،ایسا تو نہیں ہو سکتا کہ ہم پورے پاکستان کا ریکارڈ کھول کر بیٹھ جائیں،آپ الیکشن کمیشن کو دی گئی درخواست کو ساتھ لگائیں اس پر جلد آرڈر کا کہہ دیں گے ، درخواست گزار کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن ملتوی کروانے کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کثیر تعداد میں افغان باشندوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے

شہری آفتاب عالم ورک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ،الیکشن شیڈول جاری کرنے سے روکنے کی درخواست پر بنچ تشکیل دے دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کل درخواست پر سماعت کریں گے،شہری کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے نمبر لگا دیا،شہری نے وکیل اختر عباس اور شاہ رخ شیخ کے ذریعے درخواست دائر کی،دائر درخواست میں کہا گیا کہ ملک بھر میں افغان باشندوں کو ملک سے واپس افغانستان جانے کا حکم دیا گیا ،انکشاف ہوا خبروں میں آیا سعودی عرب اور ملک میں ہزاروں جعلی شناختی کارڈ افغانیوں کو جاری ہوئے ، افغان باشندوں کے جعلی شناختی کارڈز پر ووٹ بھی کثیر تعداد میں بن چکے ،اس تناظر میں الیکشن کمیشن کو الیکٹرول رول پر نظر ثانی کا حکم دیا جائے ، نادرا کو حکم دیا جائے کثیر تعداد میں جن افغان باشندوں نے فراڈ سے شناختی کارڈ بنائے بلاک کرکے ووٹ ڈیلیٹ کرائیں ، نادرا کو حکم دیا جائے وہ جعلی شناختی کارڈ ڈیلیٹ کرکے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرے ،پٹیشن کے زیر التوا ہوتے ہوئے الیکشن کمیشن کو شیڈول جاری کرنے سے روکا جائے،

عام انتخابات،حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت

انتخابات میں تاخیر کے ذمہ داران کیخلاف کاروائی کیلئے جلد سماعت کی درخواست دائر 

جسٹس اطہر من اللہ نے 41 صفحات کا اضافی نوٹ جاری کر دیا

سات منٹ پورے نہیں ہوئے اور میاں صاحب کو ریلیف مل گیا،شہلا رضا کی تنقید

پینا فلیکس پر نواز شریف کی تصویر پھاڑنے،منہ کالا کرنے پر مقدمہ درج

نواز شریف کے خصوصی طیارے میں جھگڑا،سامان غائب ہونے کی بھی اطلاعات

میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے دل کے اندر کبھی کوئی انتقام کا جذبہ نہ لے کر آنا، نواز شریف

نواز شریف ،عوامی جذبات سے کھیل گئے

Leave a reply