ہماری ترجیح سیلاب متاثرین کو مشکل سے نکالنا ہے،شرجیل میمن
سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت متاثرین کے لیے امدادی کاموں میں سرگرم ہے
شرجیل میمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال سیاست سے بالاتر ہے ہمیں متاثرین کے لیے مزید کام کی ضرورت ہے،ہماری ترجیح متاثرین کو مشکل سے نکالنا ہے ،سندھ میں سیلاب متاثرین میں 3لاکھ 55ہزار سے زائد خیمے تقسیم کرچکے ہیں، 26 لاکھ سے زائد ترپالیں متاثرین کودی گئی ہیں ،جن علاقوں میں پانی جیسے ہی نیچے جا رہا ہے متاثرین کی واپسی ہورہی ہے متاثرین کو واپس جانے کے لیے سندھ حکومت ٹرانسپورٹ دے رہی ہے ، ہم نے سستے آٹے کے لیے 700سے زائد اسٹالز لگائے ہیں،اسٹالز پرسستا آٹا 65 روپے فی کلو فراہم کیا جا رہا ہے ،سندھ حکومت نے سستے آٹے پر 25 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے
دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض میں اضافہ ہونے لگا ،سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی ،ملیریا سمیت دیگر امراض کی بہتات ہے، 24 گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے خاتون جاں بحق ہوگئی یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340 ہوگئی ،گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60 ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران جلدی امراض مزید 11 ہزار 850 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں جلد کے امراض کے 7 لاکھ 26ہزار 487ک یسز رپورٹ ہوئے ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملیریا کے مشتبہ 8 ہزار 402 کیسز رپورٹ ہوئے ،ریلیف کیمپس میں جولائی سے اب تک ملیریا کے مشتبہ 3 لاکھ 10ہزار 803 کیسز رپورٹ ہوئے
محکمہ صحت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بنائے گئے ریلیف کیمپس میں میڈیکل کیمپ لگا کر متاثرین کا علاج معالجہ کرنے میں مصروف ہیں
پوری دنیا کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،وزیر اعظم
وزیرخارجہ بلاول کی میٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات
سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں
ہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے انسانی المیہ برپا ہوا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان