ہماری زبان بھی کھلے گی تو پھر مناسب نہیں ہوگا،رضا ربانی سینیٹ میں برس پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا
سینیٹ اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو چوما،ذوالفقار بھٹو نے پاکستانیوں کو پاکستانی ہونے کی شناخت کروائی،مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ گزشتہ روز حکومتی رکن نے بھٹوکے بارے میں غلط زبان استعمال کی،ہم نازیبازبان کےاستعمال پرواک آؤٹ کرتے ہیں، سینیٹ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی ارکان اپنی نشستوں پرکھڑے ہو گئے،ایوان میں شورشرابہ ہوا .رضا ربانی نے کہا کہ ان کی سیاست میں دوسروں کی عزت اور پگڑی کو اچھالا جاتا ہے،ہمیں کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینے کی ضرورت نہیں،ذوالفقار بھٹو نے امریکا کے ساتھ سمجھوتا نہیں کیا،ہماری زبان بھی کھلے گی تو پھر مناسب نہیں ہوگا،
شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزشن نے یہ روش رکھی توممبران کے لیے کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا ،شہزاد وسیم کے بیان پر اپوزیشن نے ایوان میں احتجاج کیا.شہزاد وسیم نے کہا کہ کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کواپنی شکست نظر آرہی ہے،اپوزیشن والو ں کو ایوان میں اپنا رویہ دیکھیں قائداعظم سے متعلق متنازعہ بات کرنے والے بھی موجود ہیں اپوزیشن کو اپن ٹاپ لیڈر شپ کی گفتگوپر معافی مانگنی چاہیے،کہاتھا ہم پاکستان بنانے والے جرم میں شریک نہیں ،کہتے ہیں ہمارا جینا مرنا اس ملک میں ہے،جلسوں میں جوگفتگوہورہی ہے وہ ان کی اعلیٰ قیاد ت بھی کررہی ہے،مشرقی پاکستان جانے والے کی ٹانگیں توڑنے کی بات نہیں ہوئی،وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں کسی کی دباوَ میں نہیں آوَں گا،
نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین ترمیمی بل 2021 سینیٹ میں پیش.نفاذ حقوق جائیداد برائے خواتین ترمیمی بل شبلی فراز نے پیش کیا
ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ
مجھے کیوں نکالا…..کس کس جماعت کو پی ڈی ایم سے نکال دیا گیا؟
سینیٹ اجلاس ،پہلے خطاب میں یوسف رضا گیلانی کا حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان،مولانا، مریم پریشان
سینیٹ میں خفیہ کیمرے لگنے پر چیئرمین سینیٹ کا بڑا اعلان،ن لیگ کے مطالبے پر پی پی کا ہنگامہ
آپ ایوان کا ماحول ٹھیک کرائیں، زبان ہمارے پاس بھی ہے،سینیٹ میں گرما گرمی
بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟
ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب
وزراء کی سینیٹ سے غیر حاضری،چیئرمین سینیٹ برہم،اپوزیشن کے نعرے