باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر مندوخیل کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتی ہوں،
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے لوگوں نے خوف کی زنجیریں توڑی ہیں،نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایاتھا،نوازشریف واحد شخصیت ہیں جو ملک کی طول وعرض میں چھائے ہوئے ہیں،پی ڈی ایم کی11جماعتوں نے خوف سے آزاد ہوکر اتحاد کیا،گوجرانوالہ جلسے میں نوازشریف نے آئی اوپنر تقریرکی نوازشریف کے بیانیہ کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے۔
https://twitter.com/HamidMandokhail/status/1319940387079933952
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عوام اللہ کے بعد نواز شریف کو مسیحا کی صورت میں دیکھ رہے ہیں،عوام کو ایک چہرہ نظر آرہا ہے،وہ اپنی تکلیف کا مدادار دیکھ رہے ہیں،بلوچستان کی غیور عوام جانتی ہے کہ جب ہماری بہنوں بیٹیوں کے کمروں پر دھاوا بولا جائے تو سمجھ لیجیئے انکے ذہنوں کی کیفیت کیا ہوگی دھاندلی سے آئی ہوئی حکومت ہی سہی لیکن اگر یہ عوام کی خدمت کرتے تو کچھ دن اور گزار لیتے، انہوں نے اپنی قوت طاقت ، سٹیٹ کے اداروں کی طاقت کو اپنی طاقت سمجھی، غریب سے روٹی چھیننے والا، چینی، گھی، دالیں، ادویات کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں،
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ علی عمران نے ہمارے ہوٹل پر جو دھاوا بولا گیا تھا اس کی فوٹیج چلا دی، حکومتی مشیران اپنی خفت مٹانے کے لئے باتیں کر رہے تھے، جس صحافی نے فوٹیج جیو پر چلائی اسکو اٹھا لیا گیا، یہ کہاں کا انصاف ہے،کب تک ججز کو ارشد ملک بناتے رہو گے، کب تک سیاست میں دخل اندازی کرتے رہو گے، کب تک حکومتیں بناتے اور مٹاتے رہو گا، ایک نہ ایک دن اسکا اختتام ہونا ہے اور وہ وقت قریب ہے، ہم پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں پاکستان کی بیٹی ہوں، نواز شریف کا 40 سالہ سیاسی کیریئر سے انہوں نے ثابت کیا کہ انہوں نے ذاتی مفادات کی وطن عزیز کی خاطر قربانی دی، ہمیں کوئی لیکچر نہ دے کہ ہم افواج پاکستان کے خلاف ہیں، ہم محب وطن لوگ ہیں، اور افواج کی عزت کرنا جانتے ہیں
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ڈیوٹی میں شہید ہوتے ہیں انکی عزت اور سلیوٹ کرتے ہیں لیکن دو یا تین افراد کی سیاست میں دخل اندازی کو آپ چاہتے ہیں مان لیں اور حکومت آپ کی مرضی سے آئے جائے، شفاف کردار کے حامل ججز کے خلاف ریفرنس بنا کر کامیاب ہو جائیں گے تو پہ بھول ہے، کل کا سپریم کورٹ کا فیصلہ شفاف ہے،
پی ڈی ایم جلسہ، میڈیا کی انٹری کہاں سے ہو گی؟ اہم شخصیات کے جلسہ گاہ کے دورے
ہمیں سیکورٹی تھریٹ ایشو کرنے کی بجائے حکومت یہ کام کرے، احسن اقبال میدان میں آ گئے
گوجرانوالہ ،پی ڈی ایم جلسہ کی سیکورٹی کس جماعت کے سپرد کی گئی؟
پی ڈیم جلسہ،سٹیڈیم میں کتنے افراد کے بیٹھنے کی گنجائش؟
نا اہل عمران نیازی کو کس نے وزیر اعظم بنایا؟ بنی گالہ،زمان پارک کی رسیدیں دینا پڑیں گی، نواز شریف
نواز شریف کی تقریر کا بوجھ ن لیگ برداشت کر پائے گی؟
اپوزیشن کو گوجرانوالہ میں منہ کی کھانا پڑی،عمران خان یہ کام نہیں کریگا، اعظم سواتی
مریم نواز کی گرفتاری کی خبریں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تردید کر دی
مریم نواز ہوٹل سے اچانک ترجمان کے گھر کیوں روانہ ہوئیں؟
رات گئے اس طرح کی گرفتاری ….بلاول کا صفدر کی گرفتاری کے 11 گھنٹے بعد مریم سے رابطہ،کیا کہا؟
مریم نواز ایک بار پھر نیوز کانفرنس سے اٹھ کر چلی گئیں
مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم کا اہم اجلاس جاری،مریم سمیت کون کون شریک؟
میاں کو جیل ناشتہ ملا یا نہیں لیکن مریم کے کھابے ، ویڈیو سامنے آ گئی
کیپٹن ر صفدر کو اہلیہ کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا،معافی مانگی جائے،مولانا فضل الرحمان
پی ڈی ایم کس مقصد کیلئے ہے؟ مولانا فضل الرحمان کے منہ سے سچ نکل ہی گیا
مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل کا فیصلہ تاریخی ذلت ہے، صدر کو قصور وار نہیں سمجھتی، وہ صرف استعمال ہوئے، اصل قصور وار اور ریفرنس کے پیچھے وہ کردار ہیں، عمران خان سمیت وہ لوگ جو سمجھتے ہیں کہ آئین اور انصاف پر چلنے والے جج خطرہ بن سکتے ہیں، کل کے فیصلے پر عوام مبارکباد کے مستحق ہیں، زبردستی فیصلے کرنے کا کہا جاتا ہے، ارشد ملک کی مثال سامنے ہے، اس ھملے کو عدلیہ نے روکا ہے، میڈیا سے گزارش ہے کہ حق اور سچ کی آواز اٹھانے پر انہیں بے روزگار کیا جا رہا ہے یا انتقام لیا گیا ، صحافی یوٹویب پر آج بات کرنے پر مجبور ہیں، دن دہاڑے صحافیوں کو اٹھایا گیا، جس طرح کل سپریم کورٹ نے اپنے اوپر حملے کی سازش کو ناکام بنایا،اسی طرح صحافی برداری بھی متحد ہو کر اپنے لئے آواز اٹھائے، علی عمران ایک شخص نہیں جس کو اغوا کر لیا گیا یہ ریاست کے اوپر ریاست ہے،پی ڈی ایم صحافیوں کا مقدمہ لڑے گی، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف آپکا مقدمہ لڑ رہا ہے، آخری سانس تک لڑیں گے، سب کا مقدمہ لڑیں گے، خوف کی زنجیریں توڑیں اور حق کے لئے آواز بلند کریں، وہ دن دور نہیں جب یہ جعلی حکومت جائے گی، ووٹ کو عزت ملے گی
جعفر مندوخیل مسلم لیگ ن کے کارواں میں شامل ہو گئے اس موقعے پر انہوں نے مریم نواز کو روایتی چادر اور لباس پیش کیا .
وزیراعظم کے منہ سے غلط نکل گیا ،وہ کہہ رہے تھے میں “عسکریت سے آؤں گا” مریم نواز