حامد زمان دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

0
110

فارن فنڈنگ کیس ،پی ٹی آئی فاونڈر ممبر حامد زمان کو ضلع کچہری میں پیش کر دیا

حامد زمان کو ایف آئی اے نے ضلع کچہری میں پیش کیا حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے فارن فنڈنگ کی تحقیقات کر رہا ہے ، حامد زمان کا کہنا ہے کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،

ایف آئی اے کی جانب سے حامد زمان کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں کہا گیا کہ جو رقم منگوائی گئی اس کو بطور سیاسی مقاصد استعمال کیا گیا ،عدالت نے حامد زمان کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ،عدالت نے ایف آئی اے کو حامد زمان کو پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں گرفتاریاں شروع کی تھیں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے بانی ممبر کو گرفتار کیا تھا، حامد زمان کو وارث روڈ ان کے دفتر سے حراست میں لیا گیا،

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا اس حوالہ سے کہنا تھا کہ سیف اللہ نیازی اور حامد زمان فارن فنڈنگ کیس میں پیش نہیں ہو رہے تھے اس لیے انکو حفاظتی حراست میں لیا گیا ہے تا کہ ان سے پوچھ گچھ کی جائے اسی دوران اگر ضروری ہوا تو انکو ضابطے کی کاروائی پوری کرکے انکو گرفتار کیا جائے گا

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

Leave a reply