حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب آج، کون لے گا حلف؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس پنجاب کا کہنا ہے کہ گورنرپنجاب نے نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،گورنرپنجاب نے آئینی ماہرین سے مشاورت کیلئے آج دوبارہ اجلاس طلب کرلیا فیصلہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا ،گورنرپنجاب آئینی ماہرین سےمشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے،گورنرپنجاب نےکل سیکریٹری پنجاب اسمبلی سے رپورٹ طلب کی تھی
دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ حلف برداری کی تقریب آج ہوگی گورنرکو وزیراعلیٰ کے حلف کے حوالے سےآ گاہ کردیا ہے ،حلف برداری تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف بھی شرکت کرینگے، نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازبھی تقریب میں شرکت کریں گی مسلم لیگ ن نے 600 مہمانوں کی لسٹ تیار کر لی 198ایم این ایز اور 197 ایم پی ایز کے نام بھی شامل ہیں بیوروکریٹس سمیت دیگر بھی حلف برداری میں شرکت کرینگے
قبل ازیں پنجاب کے نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز آج اپنے عہدے کا حلف لیں گے گورنر پنجاب نے حمزہ شہباز سے عہدے کاحلف لینا تھا تاہم اطلاعات ہیں کہ گورنر پنجاب حلف نہیں لینا چاہتے اور انکاری ہیں، اس ضمن میں ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے بھی کہا ہے کہ آج تقریب حلف برداری 8بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی، اطلاعات ہے گورنر حلف نہیں لینا چاہتے ،گورنر کو بنانا چاہتے آپ کی آئینی ذمہ داری ہے،15دن سے صوبہ وزیراعلیٰ کے بغیر چل رہا ہے
نجی ٹی وی کے مطابق اگر گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کا مجاز ہو گا اگر اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی حلف لینے سے انکار کیا تو صدر مملکت حلف کے لیے مجاز شخصیت کو نامزد کریں گے صدر مملکت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں
حمزہ شہباز گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ منتخب ہوئے تھے ،ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق حمزہ شہباز پنجاب کے نئے قائدِ ایوان منتخب ہو چکے ہیں نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حمزہ شہباز نے 197 ووٹ حاصل کیے
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز قائد ایوان کے انتخاب کے موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی تھی، پی ٹی آئی اراکین کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پر تشدد کیا گیا تھا ،ڈپٹی سپیکر نے پولیس بلائی تو اراکین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر بھی تشدد کیا گیا تھا، اس دوران خواتین اراکین اسمبلی بھی پیچھے نہ رہیں اور انہوں نے پولیس اہلکاروں کے بال کھینچے، گردن سے پکڑا، راجہ یاسر بھی ایک ویڈیو میں نمایاں ہیں جو پولیس والوں کو دھکے دے رہے ہیں
تین دفعہ شریفوں نے وعدے لئے جو کبھی پورے نہ ہوئے،پرویز الہیٰ پھٹ پڑے
ہماری آفر پرویز الہیٰ نے مانی،دعا خیر کی پھر عمران کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو گئے،خواجہ آصف
پنجاب اسمبلی میں دوبارہ جھگڑا ،پرویز الہیٰ بھی زخمی ہو گئے
پنجاب اسمبلی اجلاس، تصادم کے بعد پی ٹی آئی کا بائیکاٹ
زخمی ہونے کے بعد پرویز الہیٰ کی ہاتھ اٹھا کر بددعا، ویڈیو وائرل
حکومت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے، شہزاد اکبر کو کیوں نکالا؟
عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ
میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان
کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی
این اے 33 ہنگو،ضمنی انتخابات، پولنگ جاری،سیکورٹی سخت
پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج
چودھری پرویز الہیٰ کو پولیس نے بلا لیا
پرویز الہیٰ کی جانب سے حملے کے الزام کے بعد رانا مشہود بھی خاموش نہ رہ سکے