جو شراب پی کر گھر میں ہنگامہ کرے،اسے قتل کردیا جائے؟عدالت

اگر قانون ہاتھ میں لینا ہے تو پھر عدالتوں کا کیا فائدہ؟
0
38
imran khan

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ،مبینہ شراب کے نشے میں گھر میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ ،بھائی کے ہاتھوں سگے بھائی کے قتل کا کیس کی سماعت ہوئی

دوران سماعت بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کیس میں عدالت نے اہم آبزوریشن دی، وکیل ملزم نے کہا کہ گھر میں واقعہ ہوا، اہل خانہ کارروائی نہیں چاہتے، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مطلب جو شراب پی کر گھر میں ہنگامہ کرے، اسے قتل کردیا جائے؟ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھائی نے بھائی کو مار دیا تو کیا کرائم نہیں، وکیل ملزم نے کہا کہ مقدمہ اہل خانہ نے نہیں پولیس نے درج کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اگر بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل ہوا تو کیا مقدمہ درج نہیں ہوگا؟اگر قانون ہاتھ میں لینا ہے تو پھر عدالتوں کا کیا فائدہ؟

وکیل ملزم نے کہا کہ سرنڈر کرنے کو تیار ہیں، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جائیں اور ٹرائل کورٹ میں سرنڈر کریں، عدالت نے ملزم لارنس کو ضمانت دینے سے انکار کردیا

عابدہ پروین چنڑ ایڈووکیٹ کے مطابق تھانہ کورنگی کی حدود میں 15 اگست دو ہزار بائیس کا واقعہ ہے، مقتول اسٹیفن شراب کے نشے میں گھر آیا اور ہنگامہ آرائی کی،گھر میں ہنگامے کے دوران مقتول اسٹیفن ہلاک ہوگیا،اہل خانہ نے کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا تاہم پولیس ملزم لارنس کو گرفتار کرنا چاہتی ہے، گھر میں واقعہ ہوا، اہل خانہ کارروائی نہیں چاہتے،

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Leave a reply