ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق توانائی کے ذرائع کا راستہ اختیار کرنا ہے. امریکا

0
47

ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق توانائی کے ذرائع کا راستہ اختیار کرنا ہے. امریکا

امریکا نے کہا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں پر دنیا بھر کی مشکلات کو سمجھتے ہیں اسی لئے روس سے تیل خریدنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی گئی۔ وزیرِ مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ روس نے پاکستان کو خام اور قابل استعمال تیل رعایتی قیمت پر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مصدق ملک نے کہا تھا کہ روس سے تیل کی خریداری سے متعلق معاملات طے ہونا باقی ہیں ، امید ہے آئندہ ماہ معاہدہ طے پانے کے بعد تیل کی فوری فراہمی شروع ہوجائے گی۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’وائس آف امریکا ’‘ کے مطابق پاکستان کے روس سے رعایتی نرخوں پر تیل خریدنے کے اعلان پر امریکا کے محکمہ خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اس حوالے سے علم ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ ہمیں اس دباؤ کا احساس ہے جس کا سامنا دنیا بھر حکومتیں ایندھن کی خریداری کے لئے کررہی ہیں۔ ہم اس بارے میں بہت واضح ہیں کہ ہر ملک کو اپنے حالات کے مطابق توانائی کے ذرائع کی درآمدات کے بارے میں اپنی مرضی سے راستہ اختیار کرنا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
مارگلہ کی پہاڑیوں پر نایاب نسل کا تیندوہ مردہ حالت میں پایا گیا
خاشقجی کی منگیتر، نے امریکی عدالت کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "جمال آج پھر انتقال کر گئے ہیں۔”
دنیا میں ترقی جنگوں سے نہیں بیلٹ پیپر سے آئی،سیکرٹری الیکشن کمیشن
عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت 19دسمبر تک ملتوی
ارشد شریف قتل کیس ازخود نوٹس،فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
امریکا کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یوکرین اور یورپ میں روس کے اقدامات نے واضح طور پر یہ ظاہر کیا ہے کہ وہ توانائی کا قابل بھروسہ برآمد کنندہ نہیں، ہم روس پر طویل مدتی انحصار کو کم کرنے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے رہیں گے۔

Leave a reply