صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے ڈی جی پی آر ہیڈ آفس میں نگہبان ریلیف پیکج اور رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول میکنزم بارے مشترکہ کانفرنس کی ہے،
پریس کانفرس سے خطاب میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ ہر صورت عوام کو ریلیف دے سکے۔ ہماری حکومت کا مشن ہے کہ وہ غریب کا خیال رکھے اور ضروریات زندگی کہ قیمتیں کم ہوں۔ ہماری حکومت کو آتے ہی رمضان المبارک میں مہنگائی کو کنٹرول کرنا ایک چیلینج تھا۔ انکا کہنا تھا کہ بغیر قطار اور انتظار کے 65 لاکھ افراد کو انکی دہلیز پر نگہبان پیکیج کے ذریعے راشن مہیا کیا جا رہا ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اتنے بڑےپروگرام میں کوئی بڑی شکایت سامنے نہیں آئی۔ جو چھوٹی موٹی شکایات آئیں ہم نے انکو ٹھیک کر کے معاملات بہتر کرنے کی کوشش کی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار نگہبان رمضان پیکیج اور ماڈل بازار ایک ساتھ چل رہے ہیں۔ قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے مجسٹریٹس کو پراپر ٹریننگ دی گئی ہے، ڈیش بورڈز کے ذریعے انکی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے۔ پنجاب کی عوام اس بات کو مان رہے ہیں کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ کا کہنا ہے کہ وہ آلو، ٹماٹر اور پیاز سمیت سب چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کے لئے آئی ہیں۔ ہمارے ملک میں ایک وزیر اعظم ایسا بھی گزرا ہے جو کہتا تھا کہ میں چیزوں کی قیمتیں کم کرنے کیلئے نہیں آیا۔ ہماری حکومت طے شدہ ٹارگٹ سے آگے جا رہی ہے اور دس رمضان تک لوگوں کو ان کی دہلیز تک راشن پہنچانے کا کام مکمل ہو جائے گا۔ ہماری کوشش ہے کہ ایڈمنسٹریٹو خرچے کم سے کم ہوں اور سبسڈی براہ راست عوام تک پہنچے۔سی ایم پنجاب نے ایک نئے سروے کا اعلان کیا ہے، اس سے اگلے رمضان تک ڈیٹا مرتب ہو جائے گا۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا تھا کہ نگہبان ریلیف پیکج کے تحت 65 لاکھ افراد کو گھر کی دہلیز پر عزت سے فوڈ ہیمپرز دیے جا رہے ہیں۔ 30 ارب کی خطیر رقم سے عوام کو تاریخی اور شفاف ریلیف پیکج دیا جا رہا ہے۔ پنجاب میں 50 فیصد سے زائد ٹارگٹ اچیو کر لیا گیا ہے۔ بہتر مینجمنٹ اور سپلائی میں اضافے سے پیاز، ٹماٹر اور آلو کی قیمتیوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان میں شیاطین جکڑے جاتے ہیں پھر بھی کچھ شیطان صفت عناصر مصنوعی مہنگائی کر رہے ہیں۔ 4 دنوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 3 لاکھ معائنے کیے، 29148 خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ گراں فروشی پر 794 ایف آئی آر درج کر کے 2221 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ مجموعی طور پر 2 کروڑ 65 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاچکا ہے۔ چند دنوں میں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مزید نیچے لے آئیں گے۔ بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں 51 ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر 25 فیصد کے رعایتی نرخوں پر 13 آئٹمز دستیاب ہیں۔ فوڈ ہیمپر میں اعلیٰ کوالٹی کی اشیاء کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں کی پیکنگ کے دوران اشیاء کی کوالٹی کو چیک کر رہی ہیں۔ قیمتیں نیچے لانے کیلئے وزراء ضلعی انتظامیہ کیساتھ منڈیوں میں آکشن کے عمل میں شریک ہو رہے ہیں۔ کابینہ کمیٹی کی کاوشوں سے کوکنگ آئل ایسوسی ایشن نے فی لٹر 15 روپے کی کمی کی ہے۔ پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کی قیمت میں 25 روپے کمی کی ہے
شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 5 جوان شہید
فاطمہ بھٹو ماں بن گئیں، بیٹے کی پیدائش،نام بھی رکھ دیا
آصفہ بھٹونوابشاہ پہنچ گئیں،جیالوں کا رقص،این اے 207 سے لڑیں گی الیکشن
سینیٹ میں خواتین کی نشست پر صنم جاوید کو الیکشن لڑوانے کا فیصلہ
سینیٹ میں بلوچستان کی گیارہ خالی نشستوں کے انتخابات کا شیڈول
سینیٹ انتخابات، اسلام آباد سے پیپلز پارٹی امیدوار یوسف رضا گیلانی کامیاب
سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا