ویڈیو: حریم شاہ عدالت پہنچ گئیں،ساتھ عمران خان بارے بھی بڑا دعویٰ کر دیا
ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے تحقئقات کا معاملہ ،حریم شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے مچلکے جمع کروا دیئے

عدالت نے گزشتہ روز حریم شاہ کی سات روز کیلئے حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ،سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد کریم خان آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست گزار حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی اور واضح کیا تھاکہ اگر وہ مقررہ وقت میں انکوائری افسر کے سامنے پیش نہ ہوئیں تو ضمانت ضبط کر لی جائے گی

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ ایف آئی اے نے جنوری میں انہیں نوٹس بھیجا تھا اور فروری میں سندھ ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو ان کے خلاف کوئی جبری کارروائی نہ کرنے جبکہ درخواست گزار کو انکوائری میں شامل ہونے کی ہدایت کی تھی لیکن وہ پاکستان پہنچ کر انکوائری میں شامل نہیں ہو سکیں حریم شاہ نے اپنے وکیل کے ذریعے اسی طرح کے ریلیف کے لیے گزشتہ ہفتے دوبارہ سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ان کی درخواست خارج کردی گئی اب درخواست گزار ملک واپس آچکی ہیں کمرہ عدالت میں بھی حاضر ہیں اور انکوائری میں شامل ہونے کو تیار ہیںانہوں نے انکوائری میں شامل ہونے کے لیے محدود مدت کے لیے قانونی تحفظ کی استدعا کی۔

سندھ ہائیکورٹ کے بینچ نے حریم شاہ کی ایک ہفتے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی، رواں برس ماہ جنوری میں حریم شاہ نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ برطانوی پاؤنڈز کی دو ڈھیریوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں اور ویڈیو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے بہت زیادہ رقم کے ساتھ پاکستان سے برطانیہ کا سفر کیا ،ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے نے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری شروع کی تھی

واضح رہے کہ حریم شاہ کے پاکستان میں دو بینک اکاؤنٹس ہیں اور دونوں ان کے اصل نام فضا حسین کے نام سے بنائے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے حریم شاہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے لیے دونوں بینکوں کے ہیڈ کمپلائز کو خط لکھے تھے۔

عدالت پیشی کے موقع پرحریم شاہ نے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کردیا ، کہا عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے، عمران خان پاکستانی ہیں، عدالت سے بری ہوئے ہیں، میں سیاست میں نہیں آ رہی، عمران خان ہمارے قائد ہیں، میرے اچھے تعلقات ہیں

ٹک ٹاک گرلز کے نئے دھماکے، عمران خان کی ساکھ کو شدید نقصان، مبشر لقمان نے کیے اہم انکشافات

حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف

حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟

مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟

حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

حریم شاہ کے خلاف کھرا سچ کی تحقیقات میں کس کا نام بار بار سامنے آیا؟ مبشر لقمان کو فیاض الحسن چوہان نے اپروچ کر کے کیا کہا؟

حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان

میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

Shares: