حریم شاہ کی دوست صندل خٹک کے وکلاء نے عدالت سے مانگی مہلت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متنازعہ ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کی دوست صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سیشن کورٹ لاہور میں سماعت ہوئی،
دوران سماعت ٹک ٹاک سٹار صندل خٹک کے وکلا نے عدالت سے بحث کیلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے صندل خٹک کی ایف آئی اے کی انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت11 مارچ تک ملتوی کردی
قبل ازیں ٹک ٹاک گرل صندل خٹک اورحریم شاہ کےخلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نےجواب جمع کروا دیا ، انسپکٹرمنعم بشیر چودھری نےحریم شاہ اورصندل خٹک سےمتعلق جواب جمع کروایا.
ایف آئی اے نے عدالت میں جمع کروائے گئے جواب میں کہا کہ صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف سینئر صحافی نے ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دی،صندل خٹک اورحریم شاہ کو 5 مرتبہ پیش ہونے کیلیے نوٹس جاری کیے گئے لیکن وہ پیش نہ ہوئیں .
ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ کی دوست صندل خٹک نے عدالت سے رجوع کیا تھا، صندل خٹک نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے ہمیں بار بار نوٹس بھجوا رہا ہے، ہم نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا،عدالت ایف آئی اے کو کاروائی کرنے سے روکے.
صندل خٹک نے عدالت میں میں دائر درخواست میں مزید کہا کہ ہم پاکستانی شہری ہیں، ایف آئی اے کو ہمارے خلاف کاروائی سے روکا جائے،ہم غیر قانونی کاموں میں ملوث نہیں،ایف آئی اے کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے. صندل خٹک نے کہا کہ 28 اکتوبر اور 5 نومبر کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کئے گئے لیکن وجہ نہیں بتائی گئی نہ ہی کیس کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے،درخواست لاہور کی سیشن کورٹ میں دائر کی گئی
حریم شاہ چند روز سے خبروں میں ہیں اور انہوں نے آڈیو ویڈیو لیکس کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے، وہ دبئی میں تھی تا ہم تین دن قبل اپنی دوست صندل خٹک کے ہمراہ پاکستان پہنچی، اب وزیراعظم نے حریم شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کہ یہ کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں،
حریم شاہ کی دبئی میں کر رہے ہیں بھارتی پشت پناہی، مبشر لقمان نے کئے اہم انکشاف
حریم شاہ کو کریں گے بے نقاب، کھرا سچ کی ٹیم کا بندہ لڑکی کے گھر پہنچا تو اسکے والد نے کیا کہا؟
مبشر صاحب ،گند میں نہ پڑیں، ایس ایچ او نے حریم شاہ کے خلاف مقدمہ کی درخواست پر ایسا کیوں کہا؟
حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے
حریم شاہ..اب میرا ٹائم شروع،کروں گا سب سازشیوں کو بے نقاب، مبشر لقمان نے کیا دبنگ اعلان
حریم شاہ خود کو پاکستانی اور پی ٹی آئی کی کہتی ہیں تا ہم انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے خلاف ایک محاذ بنایا ہوا ہے ، حریم شاہ روزانہ ٹویٹ کر کے پھر ڈیلیٹ کر دیتی ہے، کہتی ہے عمران خان کو دھمکی نہیں دی لیکن تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف شاید مریم نواز اتنے ٹویٹ نہیں کرتی تھی جتنے حریم شاہ کے اکاؤنٹ سے ہوتے ہیں اس کے باوجود پنجاب حکومت کے فیاض الحسن چوہان حریم شاہ سے رابطے میں ہیں.
حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے
شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟
عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی
میرا پیچھا چھوڑ دیں، حریم شاہ کس کی منتیں کرنے لگ گئی؟ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرنیوالی حریم شاہ کی ایسی "حقیقت” سامنے آئی کہ سب حیران رہ گئے
دوسروں کی ویڈیو لیک کرتے کرتے حریم شاہ کی اپنی ویڈیو لیک، تہلکہ مچ گیا