سابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کی درخواست ضمانت پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا
کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے، حسان نیازی کو کل کوئٹہ پولیس اسلام آباد سے کوئٹہ لے کر آئی، حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، میڈیا کو بھی کمرہ عدالت میں جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے بعد حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کر دی،کوئٹہ پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جو عدالت نے مسترد کر دی،
واضح رہے کہ حسان نیازی کو چار روز قبل گرفتار کیا گیا تھا، حسان نیازی کا عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دیا تھا جس کے بعد انہوں نے ریمانڈ چیلنج کیا تھا مگر عدالت نے ریمانڈ کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی، حسان نیازی کو گزشتہ روز عدالت نے جوڈیشل کیا تو کوئٹہ پولیس گرفتار کرنے پہنچ گئی، کوئٹہ پولیس گزشتہ روز حسان نیازی کو اسلام آباد سے لے کر کوئٹہ پہنچی،
حسان نیازی کی جب گرفتاری ہوئی تھی اس وقت انکے ہمراہ موجود وکیل نعیم حیدر کا کہنا ہے کہ حسان خان نیازی میرے ساتھ نکلے ، ہم نے بتایا ضمانت ہو گئی ہے ، تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ تمام مقدمات میں ضمانت کے باوجود ایس پی نوشیروان نے دہشت گردی عدالت کے باہر سے حسان نیازی کو اغوا کرلیا ہے۔ پولیس گردی کی انتہا ہوگئی ہے حسان نیازی وکیل جس کی ابھی عدالت نے ضمانت منظور کی ہے اسکو اغوا کرلیا ہے ،
اس سے تو یہ ثابت ہوا کہ پلی بارگین کے بعد بھی ملزم کا اعتراف جرم تصور نہیں ہو گا،چیف جسٹس
، 25 کروڑ آبادی میں سے عمران خان ہی نیب ترامیم سے متاثر کیوں ہوئے؟
، نیب ترامیم کیس گزشتہ سال جولائی میں شروع ہوا اس کیس کو ختم ہونے میں وقت لگے گا،