ہاتھ ملانے، گلے ملنے پر پابندی،کمپیوٹر کے ماؤس،کی بورڈ سے بھی ہو سکتا ہے کرونا وائرس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر پابندی عائد کر دی گئی
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا وائرس سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ شہری ادارے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے اقدامات کریں۔ کرونا وائرس وائرل انفیکشن ہے، جو متاثرہ شخص سےدوسرےکومنتقل ہو سکتاہے، غیرضروری باہر نکلنے،بھیڑ میں جانےسے گریز کیا جائے۔
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا کہ کمپیوٹر کے ماؤس، کی بورڈ پر کرونا وائرس موجود ہو سکتا ہے، کمپیوٹر آپریٹر گلوز دوران ڈیوٹی گلوز کا استعمال کریں۔ سیڑھیوں کی ریلنگ، ڈورلاک کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں،
وفاقی دارالحکومت کے شہری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری پرپابندی عائد ہے، دروازوں کی چٹنی، ہینڈل، پن پر کرونا وائرس موجود ہوسکتاہے، فلو، کھانسی کا شکار ملازمین ماسک کا استعمال کریں اور شہری دفاتر کے باتھ رومز میں ڈسپوزایبل تولیے رکھے جائیں اور ملازمین چار گھنٹے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں۔
.
مراسلے میں مزید کہا گیا شہری اداروں کے ملازمین کے ہاتھ ملانےاور گلے ملنے پر پابندی عائد کردی ہے ، گلے ملنے، ہاتھ ملانے سے کرونا وائرس لاحق ہو سکتا ہے۔ کھانسی، زکام والے شخص سے شہری 2 میٹر کے فاصلے پر رہیں، دفاتر میں کمپیوٹر استعمال کرنے والے افراد دستانے استعمال کریں، کرونا وائرس سانس اور کھانسی کے ذریعے پھیل سکتا ہے۔
کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟
کرونا وائرس،پاکستان نے کی ایران کے ساتھ ریل سروس معطل، شیخ رشید کا بڑا اعلان
پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ
کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟
واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،
دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔
کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا
کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید