ہزارہ کو الگ صوبہ بنانے کے لیے موومینٹ کا اجلاس چیئرمین آ ف موومنٹ کا خطاب

0
137

ایبٹ آباد چیئرمین موومنٹ فار صوبہ ہزارہ زرگل خان نے کہا ہے کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے عملی جدوجہد کا آغاز کر دیا ہے، جس کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،ہمارا مقصد اسمبلیوں میں جانے کا نہیں صوبے کا حصول ہے ،جو کوئی بھی صوبہ ہزارہ کے قیام کی بات کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے،

ہم جغرافیائی اور انتظامی بنیادوں پر صوبہ مانگ رہے ہیں ،اور ہمارا مطالبہ ہے کہ ہزارہ سمیت پورے ملک میں چھوٹے صوبے بنائے جائیں ، محروم اور پسا ہوا طبقہ وائسرائے پشاور وائسرائے لاہور کے تسلط سے آزادی چاہتا ہے،صوبہ کے پی کو پاکستان میں شامل کرنے میں بھی ہزارہ کے لوگوں نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اب وہ اپنا حق مانگ رہےہیں

اسمبلیوں میں بیٹھے وزارتوں اور اقتدار کے پجاری صوبوں کے حق میں بات نہیں کر سکتے کیونکہ ان کے مفادات متاثر ہوتے ہیں موومنٹ فار صوبہ ہزارہ تحریک غیر سیاسی ہوگی جو ہزارہ کے تمام اضلاع کے عوام میں شعور پیدا کرے گی،اور اس کے لئے ضلع ،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر تنظیم سازی کی جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں ہزارہ ریجن کے عہدیداران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر چیف آرگنائزر موومنٹ فارصوبہ ہزارہ وسابق وفاقی وزیر اعجاز علی خان درانی ، چیف کوآرڈینیٹر ابرار سعید سواتی ،جنرل سیکرٹری امجد زمان خان ،ہری پور سے راجہ ساجد ،مانسہرہ وائس چیئرمین سردار سلیم گجر ، وائس چیئرمین بٹگرام سے بخت زمان خان ،کوہستان سے سابق ایم پی اے عبدالستار خان ،تورغر سے ملک جہانزیب ،لوئر کوہستان سے ملک گل زادہ ، کولئی ،پالس سے علی گوہر خان ، سیکرٹری اطلاعات سجاد خان بگڑہ ،وویمن ونگ کی فرح سلطانہ ، راجہ ناصر وائس چیئرمین ہری پور ،یوتھ ونگ کے مبشر لطیف عباسی نے بھی خطاب کیا تھا۔

مقررین کا کہنا تھا ہزارہ کے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے الگ تنظیم بنانے کی ضرورت محسوس کی جو خالصتاً الگ صوبہ کے قیام کی آواز بلند کرے گی اور کسی جنرل یا بلدیاتی الیکشن کا حصہ نہیں بنے گی،اس تحریک میں عام آدمی راہنمائی کریں گے،مقررین کا کہنا تھاصوبہ کی تحریک میں سات شہداء کا خون شامل ہے،وزیر اعظم عمران خان ہزارہ کو بھی صوبہ بنانے کے لئے اقدامات اٹھائیں، تاکہ عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ممکن ہو سکے،

صوبہ ہزارہ کا قیام لسانی نہیں انتظامی بنیادوں پر قیام کے خواہاں ہیں،صوبہ ہزارہ کا قیام ہزارہ میں بسنے والی تمام اقوام کا متفقہ مطالبہ ہے اس کے لئے کی جانے والی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور صوبہ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین کی خدمات کو بھی سراہتے ہیں ،مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اس تحریک کا حصہ بن کر صف اول کا کردار ادا کریں۔

Leave a reply