حریت کانفرنس کا بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کشمیر پر بھارتی تسلط کے خلاف حریت کانفرنس  نے بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

مظاہرے میں حریت کانفرنس کے نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، مظاہرے کے شرکاء نے ”کشمیر بنے گا پاکستان“” گو انڈیا گو بیک“ کے نعرے لگائے، شرکاء نے ٹیرراسٹ ٹیرراسٹ انڈیا ٹیرراسٹ کے نعرے بھی لگائے ،مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز، پلے کارڈ تھامے ہوئے تھے جن پر بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے درج ہیں

مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت نے ستائیس اکتوبر انیس سو سینتالیس کو دھوکہ دہی سے کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری۔ بھارت کشمیر پر اپنا قبضہ جمانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔ ہندوستان جو کچھ کرنا چاہتا ہے کرلے لیکن کشمیری اپنے موقد سے پیچھے ہٹنے والا نہیں۔ جب تک ہم کشمیر کو آزاد نہیں کرتے ، ہماری تحریک جاری رہے گی۔

نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خاتمہ کیلئے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم عمران خان

کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

مظاہرین نے کشمیر میں جاری مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کشمیر میں جاری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار اداکرے ،گذشتہ برس پانچ اگست کے نعد کشمیر میں جاری مظالم میں تیزی آئی یے۔نوجوانوں کو قتل کیا جارہا ہے ،خواتین کی عصمت دری کی جارہی ہے ،املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ،کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کیلئے منظم انداز میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے ،عالمی برادری مودی سرکار کے مظالم کے خلاف آواز بلند کریں ،اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دیا جائے .

مقبوضہ کشمیر پربھارت کے غاصبانہ قبضے کا دن ،کشمیریوں کا یوم سیاہ

Shares: