ایچ ای سی ہمیں کلینکل سائنسز میں اعلی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے سپورٹ کرے. وفاقی وزیر

0
39

ایچ ای سی ہمیں کلینکل سائنسز میں اعلی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے سپورٹ کرے. وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل سے چیئرمین ہایئر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات کے دوران میڈیکل کی تعلیم کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلئے پختہ عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس موقع پر کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی اسلام آباد میں اعلی سطح کی یونیورسٹی ہے۔ یونیورسٹی نے چند سالوں میں نمایاں مقام حاصلِ کیاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سال میں یونیورسٹی نے دس نئے پروگرام شروع کئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کے مجموعی طور پر 45 کے قریب مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہوسکے، فیصلے کیخلاف اپیل دائر
لوکل باڈی سسٹم یقینی بنانا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے، عدالت عالیہ
2.9 ملین سے زیادہ کیپٹاگون گولیاں سمگلنگ کی دو کوششیں ناکام
فٹبال کے بادشاہ‘ اور لیجنڈری کھلاڑی پیلے 82 برس کی عمر میں دنیا چھوڑ گئے
عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ یونیورسٹی نے بیسک سائنس میں ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرام بھی شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کی سپورٹ کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی کی توسیع کیلئے زمین بھی درکار ہے تاکہ دوسرے بڑے پروگرام شروع کئے جا سکیں۔ یونیورسٹی کی زمین کیلئے این آئی ایچ سے زمین حاصل کی جائے گی۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ایچ ای سی ہمیں کلینکل سائنسز میں اعلی تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کیلئے سپورٹ فراہم کرے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ایچ ای سی نے اعلی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہر قسم کے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔

Leave a reply