ہندو انتہا پسندوں کا پاکستان کیخلاف نعرے لگوانے کے لئے مسلمانوں پر تشدد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا

مودی سرکار کی سرپرستی میں انتہا پسند ہندو مسلمانوں پر تشدد کرنے لگے، مسلمانوں پر نہ صرف تشدد کیا جاتا ہے بلکہ انکے گھر جلا دیئے جاتے ہیں اور انکو علاقے سے بے دخل کر دیا جاتا ہے،مسلمان خواتین کا گھروں سے باہر نکلنا ہندو انتہا پسندوں نے بند کر رکھا ہے، جب جس کا جی چاہتا ہے مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے اور مودی سرکار کی زیر اثر بھارت کی عدالتیں بھی مسلمانوں کو انصاف نہیں دے پا رہیں

آئے روز کبھی گائے کے گوشت کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے کبھی ادائیگی نماز کے لئے مسجد جانے والوں کا راستہ روک کر ان پر تشدد کیا جاتا ہے،اسکے ساتھ ہی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارتی مسلمانوں پر تشدد کر کے کہا جاتا ہے کہ پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگاؤ

باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر تشدد کر رہے ہیں اور انہیں اس بات پر مجبور کررہے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف نعرے لگائیں،ہندو انتہا پسندون کی جانب سے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی برادری خاموش ہے اور مودی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں کا جینا دو بھر کر دیا گیا ہے.

بھارتی ریاست بہار کے علاقے میں ہندو انتہا پسندوں نے 18 سالہ مسلمان محمد اسرائیلی کو روکا اور اسے زبردستی جے شری رام بولنے کا کہا جب محمد اسرائیلی نے انکار کیا تو ہندو انتہا پسندوں نے نوجوان پر بہیمانہ تشدد کیا اور اس کے جسم پر چاقو او رخنجروں سے وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا

ہندو انتہا پسندوں نے اس کے جسم، گردن پر چاقوؤں سے وار کئے اور اسکو مردہ سمجھ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں مقامی شہریوں نے اسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کا علاج جاری ہے

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ممبئی جیل میں کرونا کا پھیلاؤ، قیدیوں کے لواحقین نے کس سے مانگی مدد؟

بدنامہ زمانہ کلب نے مسلمانوں کے لئے "حلال سیکس” متعارف کروا دیا

لاک ڈاؤن میں سوشل میڈیا پر لڑکیوں کا "ریپ” کرنے کی منصوبہ بندی

لندن پلٹ جوان نے کئے گھریلو ملازمہ سے جسمانی تعلقات قائم، ملازمہ میں ہوئی کرونا کی تشخیص

کرونا کے مریض صحتیاب ہونے کے بعد کب تک کریں جسمانی تعلقات قائم کرنے سے پرہیز؟

کرونا کا خوف،60 سالہ مریض کو 4 گھنٹے میں 3 ہسپتالوں میں کیا گیا ریفر،پھر ہوئی ایمبولینس میں موت

کرونا کے بہانے بھارت میں مسلمان نشانہ،بیان دینے پر مودی نے ہندو تنظیم کے سربراہ کو جیل بھجوا دیا

مودی کے گجرات میں کرونا کے بہانے مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنا دی گئی

لاہور کے علاقے سے کٹی ہوئی دو ٹانگیں کچرا کنڈی سے برآمد

گائے ذبیحہ کے نام پر بھارت میں مسلمانوں کو ہزاروں افراد کی موجودگی میں زنجیرمیں جکڑ کر زندہ جلا دیا گیا

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ابھی تک درج نہیں کیا، نوجوان کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے

بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو گائے کے گوشت کے نام پر تشدد اور انہیں قتل عام کرنے کے واقعات میں مودی سرکار کے دور میں اضافہ ہوا ہے

دن دہاڑے ہجوم مسلمانوں کو قتل کر دیتے ہیں ، گائے کے گوشت کے بہانے اور کوئی پوچھنے والا نہیں، ایسے لگتا ہے کہ سب کچھ مودی کی اجازت سے ہو رہا ہے اور مودی ہندو انتہا پسندوں کی سرپرستی کر رہا ہے ، بھارت میں ہونے والے اس جرم کے حوالہ سے بھارتی عدلیہ بھی خاموش ہے

 

بھارت، مسلم گھرانوں پر ہندو انتہا پسندوں کا حملہ، مسجد میں گھس کر قرآن مجید جلادیئے، 15 مکانات تباہ، امام مسجد سمیت 11 افراد زخمی

Comments are closed.